TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1920766 · Explanation of Supplications

Mishkat SharifHadith (internal ref #1920766)

وعن عمر رضي الله عنه قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا رفع يديه في الدعاء لم يحطهما حتى يمسح بهما وجهه . رواه الترمذي

حضرت عمر رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب دعا میں اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے تو انہیں اس وقت تک نہ رکھتے جب تک کہ اپنے منہ پر نہ پھیر لیتے۔ (ترمذی) تشریح ان احادیث سے معلوم ہوا کہ دعا کے وقت ہاتھوں کو اٹھانا اور پھر دعا کے بعد انہیں اپنے منہ پر پھیر لینا سنت ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: دعا کے بعد اٹھے ہوئے ہاتھوں کو اپنے منہ پر پھیرنا سنت ہے