Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1920599)
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يجتهد في العشر الأواخر ما لا يجتهد في غيره . رواه مسلم
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں جس قدر ریاضت و مجاہدہ کرتے اتنا مجاہدہ اور کسی مہینہ میں نہیں کرتے تھے۔ (مسلم) تشریح مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت و طاعت بہت زیادہ کرتے تھے کیونکہ اسی عشرہ میں لیلۃ القدر کی عظیم سعادت حاصل ہوتی ہے۔
-