TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1920340 · Those Who Are Allowed or Not Allowed to Beg

Mishkat SharifHadith (internal ref #1920340)

وعن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال وهو على المنبر وهو يذكر الصدقة والتعفف عن المسألة : " اليد العليا خير من اليد السفلى واليد العليا هي المنفقة واليد السفلى هي السائلة "

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس موقع پر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تھے اور صدقہ کا ذکر بیان کر رہے تھے اور سوال سے بچنے کے بارے میں خطبہ دے رہے تھے۔ یہ ارشاد فرمایا کہ اوپر کا ہاتھ نیچے کے ہاتھ سے بہتر ہے اوپر کا ہاتھ خرچ کرنے والا اور لوگوں کو دینے والا ہاتھ ہے اور نیچے کا ہاتھ مانگنے والا یعنی سائل کا ہاتھ ہے۔ (بخاری ومسلم)

-

Permalink

See the full chapter: اوپر کا ہاتھ نیچے کے ہاتھ سے بہتر ہے