TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1911481 · Discussion on Salat al-Istisqa (Prayer for Rain)

Mishkat SharifHadith (internal ref #1911481)

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدہ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا سْتَسْقٰی قَالَ اَللّٰھُمَّ اسْقِ عِبَادَکَ وَبِھَیْمَتَکَ وَانْشُرْ رَحْمَتَکَ وَاَحْیِ بَلَدَکَ الْمَیِّتَ۔ ( رواہ موطا امام مالک و ابوداؤد)

" اور حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (یعنی حضرت عبداللہ صحابی سے) روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش مانگتے تو دعا پرھتے اَللّٰھُمَّ اسْقِ عِبَادَکَ وَبَھِیْمَتَکَ وَانْشُرْرَحْمَتَکَ وَاَحْیِ بَلَدَکَ الْمَیِّتَ یعنی اے اللہ اپنے بندوں اور اپنے جانوروں کو پانی سے سیراب فرما دے اپنی رحمت پھیلا دے ، اور اپنی مردہ (یعنی خشک) زمینوں کو زندگی (یعنی شادابی و سبزی عطا فرما۔" (ابوداؤد)

-

Permalink

See the full chapter: بارش کی دعا