TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1911344 · Explanation of Friday Prayer

Mishkat SharifHadith (internal ref #1911344)

عَنْ اَبِی الْجَعْدِ الْضُّمَرِیْ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ تَرَکَ ثَلاَثَ جُمَعٍ تَھَاؤُنًا بِھَا طَبَعَ اﷲُ عَلَی قَلْبِہِ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَالنِّسَأَ ئِیِّ وَابْنُ مَاجَۃَ وَالدَّارِمِیُّ وَرَوَاہُ مَالِکٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ وَاَحْمَدُ عَنْ اَبِی قَتَادَۃَ۔

" حضرت ابی الجعد ضمیری راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی محض سستی و کاہلی کی بنا پر تین جمعے چھوڑ دے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگائے دے گا۔" (سنن ابوداؤد، جامع ترمذی ، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ، دارمی اور مالک نے اس روایت کو صفوان ابن سلیم سے اور امام احمد نے ابی قتادہ سے نقل کیا ہے)

-

Permalink

See the full chapter: نماز جمعہ ترک کرنے کی وعید