Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1911193)
-
قیام اللیل (رات کے قیام) کا مطلب ہے " رات کو عبادت خداوندی مثلاً نماز تہجد اور ذکر اللہ وغیرہ میں مشغول رہنا " اسی مناسبت سے " قائم اللیل" ان خوش نصیب اور سعادت لوگوں کو کہا جاتا ہے جو راتوں کو اٹھ کر اپنے پروردگار کی عبادت اور اس کے ذکر و یاد میں مشغول رہتے ہیں۔
-