TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1911184 · Discussion on Salah

Mishkat SharifHadith (internal ref #1911184)

وَعَنْ یَعْلَی بْنِ مُمَلَّکٍ اَنَّہ، سَئَالَ اُمَّ سَلَمَۃَ زَوْجُ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم عَنْ قِرَا ءَ ۃٍ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم وَصَلَا تِہِ فَقَالَتْ وَمَا لَکُمْ وَصَلَاتِہٖ کَانَ یُسَلِّی ثُمَّ یَنَامُ قَدْرَ مَا صَلَّی ثُمَّ یُصَلِّی قَدْرَ مَا نَامَ ثُمَّ یَنَامُ قَدْرَ مَاصَلّٰی ثُمَّ یُصَلِّی قَدْرَ مَا نَامَ ثُمَّ یَنَا مُ قَدْرَ مَا صَلّٰی حَتّٰی یُصْبِحَ ثُمَّ نَعَتَتْ قِرَا ءَ تَہ، فَاِذَا ھِیَ تَنْعَتُ قِرَا ءَ ۃً مُفَسَّرَۃً حَرْفًا حَرْفًا۔ (رواہ ابوداؤد والترمذی والنسائی )

" اور حضرت یعلی بن مملک کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے (ایک مرتبہ) حضرت ام سلمہ زوجہ مطہرہ سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات اور نماز کے بارے میں پوچھا (جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو پڑھتے تھے) انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز (اور قرات بیان کرنے ) سے تمہیں کیا (حاصل ہوگا تم میں اتنی قوت کہاں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر قرات کر سکو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح نماز پڑھ سکو، اور اگر سننا ہی چاہتے ہو تو سنو کہ ) آپ نماز پڑھتے ، پھر جتنی دیر تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے اتنی ہی دیر تک سوتے، پھر (اٹھ کر) اتنی ہی دیر تک نماز پڑھتے جتنی دیر تک سو چکے ہوتے پھر جتنی دیر تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے اتنی ہی دیر تک سوتے یہاں تک کہ (یہ سلسلہ جاری رہتا اور ) صبح ہو جاتی، اس کے بعد حضرت ام سلمہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات بیان کی یہاں تک کہ انہوں نے خوب واضح اور ایک ایک حرف قرات کا بیان کیا۔" (سنن ابوداؤد، جامع ترمذی ، سنن نسائی)

-

Permalink

See the full chapter: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رات معمول