TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910882 · Discussion on Salah

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910882)

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ کَانَ یَقُوْلُ مِنَ السُّنَّۃِ اِخْفَاءُ التَّشَھُّدِ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثُ حَسَنٌ غَرِیْبٌ۔

" اور حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ " تشہد (یعنی التحیات) آہستہ آواز سے پڑھنا سنت ہے (ابوداؤد، جامع ترمذی ) اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔" تشریح جب کوئی صحابی کسی فعل کے بارہ میں یہ کہے کہ " یہ سنت ہے" تو اس کا یہ قول " قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم میں ہوگا یعنی وہ حدیث مرفوع ہوگی۔ چنانچہ عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس حدیث کے پیش نظر جمہور محدثین اور فقہا کا مسلک یہی ہے کہ تشہد یعنی التحیات آہستہ آواز سے پڑھنا چاہئے۔

-

Permalink

See the full chapter: التحیات آہستہ آواز سے پڑھنا سنت ہے