TrueHadith

Mishkat Sharif, Hadith #1910695 · Explanation of Azan.

Mishkat SharifHadith (internal ref #1910695)

وَعَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا ارَائَیْتُمْ مَنْ یَبِیْعُ اَوْ یَبْتَاعُ فِی الْمَسْجِدِ فَقُوْلُوْ اِلَا اَرْبَحَ اﷲُ تِجَارَتَکَ وَ اِذَارَاَیْتُمْ مَنْ یَنْشُدُ فِیْہٖ ضَالَّۃَ فَقُوْلُوْا لَا رَدَّھَا اﷲُ عَلَیْکَ۔ (رواہ الترمذی و الدارمی)

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب تم مسجد میں کسی آدمی کو خرید و فروخت کرتے ہوئے دیکھو تو کہو کہ اللہ کرے تیری سوداگری میں نفع نہ ہو اور جب تم (مسجد میں) کسی آدمی کو بلند آواز سے گمشدہ چیز ڈھونڈھتے ہوئے دیکھو تو کہو کہ " اللہ کرے تیری چیز نہ ملے" ۔ (جامع ترمذی ، دارمی)

-

Permalink

See the full chapter: مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان