TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 3938 · Explanation of Hadith Defects and Narrators

Jami' TirmidhiHadith 3938

حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ قَال سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ يَقُولُ مَا قَالَ الْحَسَنُ فِي حَدِيثِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا وَجَدْنَا لَهُ أَصْلًا إِلَّا حَدِيثًا أَوْ حَدِيثَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَمَنْ ضَعَّفَ الْمُرْسَلَ فَإِنَّهُ ضَعَّفَهُ مِنْ قِبَلِ أَنَّ هَؤُلَائِ الْأَئِمَّةَ قَدْ حَدَّثُوا عَنْ الثِّقَاتِ وَغَيْرِ الثِّقَاتِ فَإِذَا رَوَی أَحَدُهُمْ حَدِيثًا وَأَرْسَلَهُ لَعَلَّهُ أَخَذَهُ عَنْ غَيْرِ ثِقَةٍ قَدْ تَکَلَّمَ الْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ فِي مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ ثُمَّ رَوَی عَنْهُ

سوار بن عبداللہ عنبری، یحیی بن سعید قطان، ہم سے روایت کی سواربن عبداللہ عنبری نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے یحیی بن سعید کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جن احادیث میں حسن بصری نے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا ان میں سے ایک یا دواحادیث کے علاوہ تمام کی کوئی نا کوئی اصل موجود ہے۔ امام ابوموسی ترمذی فرماتے کہ جو حضرات مرسل احادیث کو ضعیف قرار دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے اس میں احتمال ہوتا ہے کہ ممکن ہے کہ آئمہ کرام نے ثقہ اور غیر ثقہ سب سے روایت لی ہیں لہذا جب کوئی مرسل حدیث روایت کرتا ہے تو شاید اس نے غیر ثقہ سے لی ہو۔ جیسے کہ حسن بصری، معبد جہنی پر اعتراض بھی کرتے ہیں اور پھر ان سے روایت بھی کرتے ہیں۔

-

Permalink

See the full chapter: حدیث کی علتوں اور راویوں کی جرح اور تعدیل کے بارے میں