TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 2403 · Statement on the Day of Judgment

Jami' TirmidhiHadith 2403

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ يَا بُنَيَّ لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصَابَتْنَا السَّمَائُ لَحَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَمَعْنَی هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ کَانَ ثِيَابَهُمْ الصُّوفُ فَإِذَا أَصَابَهُمْ الْمَطَرُ يَجِيئُ مِنْ ثِيَابِهِمْ رِيحُ الضَّأْنِ

قتیبہ ، ابوعوانہ، قتادہ، ابوبردہ، حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے سے فرمایا اے بیٹے ! اگر تم ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (یعنی عہد نبوی میں) دیکھتے اور کبھی بارش ہو جاتی تو تم کہتے ہمارے جسم کی بو بھیڑ کی بو کی طرح ہے۔ یہ حدیث صحیح ہے۔ اور حدیث کا مطلب یہ ہے کہ صحابہ کرام کے کپڑے چونکہ اونی ہوتے تھے۔ اس لیے جب بارش ہوتی تو ان سے بھیڑ کی سی بو آنے لگتی۔

Sayyidina Abu Musa (RA) said to his son, Son, if you had observed us during times of the Prophet (SAW) while rain fell on us, you would have perceived on us the odour of a ram.’ [Ahmed 19779, Abu Dawud 4033, Ibn e Majah 3562]

Permalink

See the full chapter: باب