TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 2333 · Statement on Testimonies

Jami' TirmidhiHadith 2333

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَشَرَّ مَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ قَالَ أَبُو عِيسَی أَبُو حَازِمٍ الَّذِي رَوَی عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ اسْمُهُ سَلْمَانُ مَوْلَی عَزَّةَ الْأَشْجَعِيَّةِ وَهُوَ کُوفِيٌّ

ابوسعید اشج، ابوخالد احمر، ابن عجلان، ابوحازم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے زبان اور شرمگاہ کے شر سے محفوط کر دیا وہ جنت میں داخل ہوگیا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور ابوحازم جو سہل بن سعد سے احادیث نقل کرتے ہیں وہ ابوحازم زاہد مدینی ہیں ان کا نام مسلم بن دینار ہے جبکہ ابوہریرہ سے حدیث نقل کرنے والے کا نام سلمان بن اشجعی ہے اور وہ عزة الاشجعیہ کے مولی ہیں اور کوفہ کے رہنے والے ہیں۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) ,”He whom Allah has protected from the mischief of that which is between his jaws and that what is between his legs will enter Paradise.”

Permalink

See the full chapter: زبان کی حفاظت کرنے کے متعلق