TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 2249 · Statement on Testimonies

Jami' TirmidhiHadith 2249

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جَائَ مُعَاوِيَةُ إِلَی أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ وَهُوَ مَرِيضٌ يَعُودُهُ فَقَالَ يَا خَالُ مَا يُبْکِيکَ أَوَجَعٌ يُشْئِزُکَ أَمْ حِرْصٌ عَلَی الدُّنْيَا قَالَ کُلٌّ لَا وَلَکِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا لَمْ آخُذْ بِهِ قَالَ إِنَّمَا يَکْفِيکَ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ خَادِمٌ وَمَرْکَبٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَجِدُنِي الْيَوْمَ قَدْ جَمَعْتُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رَوَی زَائِدَةُ وَعَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ سَهْمٍ قَالَ دَخَلَ مُعَاوِيَةُ عَلَی أَبِي هَاشِمٍ فَذَکَرَ نَحْوَهُ وَفِي الْبَاب عَنْ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن غیلان، عبدالرزاق، سفیان، منصور و اعمش، حضرت ابووائل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ ابوہاشم بن عتبہ کے مرض میں ان کی عیادت کے لئے آئے تو عرض کیا ماموں کیا وجہ ہے کہ آپ رو رہے ہیں کیا کوئی تکلیف ہے یا دنیا کی حرص اس کا سبب ہے انہوں نے کہا ایسی بات نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ایک عہد لیا تھا جسے میں پورا نہ کر سکا آپ نے فرمایا تھا کہ تجھے زیادہ مال جمع کرنے کے بجائے صرف ایک خادم اور جہاد کے لئے ایک گھوڑا کافی ہے جبکہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میرے پاس بہت کچھ ہے زائدہ اور ابوعبیدہ بن حمید بھی یہ حدیث منصور سے وہ ابووائل سے اور وہ سمرہ بن سہم سے اسی طرح حدیث نقل کرتے ہیں اس باب میں بریدہ اسلمی سے بھی مرفوعا منقول ہے

Abu Wail reported that Mu’awiyah visited Abu Hashim ibn Utbah when he was sick and asked him “O (maternal) uncle, why do you weep? Is it pain that frightens you, greed for the world (that makes you weep)?” He said, “Nothing of the sort. But, Allah’s Messenger (SAW) had taken from me a promise which I have not fulfilled. He had told me, “Of property, a servant should suffice you, and a riding beast for jihad.” But I find with me today that I have accumulated plenty [Nisai 5386, Ibn e Majah 4103]

Permalink

See the full chapter: دنیا کی محبت اور اس کے متعلق غمگین ہونا