TrueHadith

Jami' Tirmidhi, Hadith 2138 · Statement on Tribulations

Jami' TirmidhiHadith 2138

حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَتَی ذَاکَ قَالَ إِذَا ظَهَرَتْ الْقَيْنَاتُ وَالْمَعَازِفُ وَشُرِبَتْ الْخُمُورُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلٌ وَهَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

عباد بن یعقوب کوفی، عبداللہ بن عبدالقدوس، اعمش، ہلال بن یساف، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس امت میں عذاب آئیں گے خسف مسخ اور قذف ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب گانے والیوں اور باجوں کو رواج ہو جائے گا اور لوگ شرابیں پینے لگیں گے یہ حدیث غریب ہے اور اعمش سے بھی عبدالرحمن بن سابط کے حوالے سے منقول ہے لیکن یہ مرسل ہے

-

Permalink

See the full chapter: باب