Jami' Tirmidhi — Hadith 1603
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ مَوْلَی مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ بَعَثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ إِلَی الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَسْأَلُهُ عَنْ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کَانَتْ سَوْدَائَ مُرَبَّعَةً مِنْ نَمِرَةٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَالْحَارِثِ بْنِ حَسَّانَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ وَأَبُو يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ اسْمُهُ إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَرَوَی عَنْهُ أَيْضًا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی
احمد بن منیع، یحیی بن زکریا بن زائدہ، ابویعقوب ثقفی، حضرت یونس بن عبید جو محمد بن قاسم کے غلام ہیں فرماتے ہیں کہ مجھے محمد بن قاسم نے حضرت براء بن عازب کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے بارے میں پوچھوں۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا سیاہ رنگ کا اور چوکور تھا اس پر لکیریں بنی ہوئی تھیں۔ اس باب میں حضرت علی رضی اللہ عنہ، حارث بن حسان رضی اللہ، اور ابن عباس رضی اللہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اسے صرف ابوزائدہ کی روایت سے جانتے ہیں۔ ابویعقوب ثقفی کا نام اسحاق بن ابراہیم ہے۔ عبیداللہ بن موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ان سے روایت کی ہے۔
Yunus ibn Ubayd the freedman of Muhammad ibn Qasim narrated: Muhammad ibn Qasim sent me to Sayyidina Bara ibn Aazib (RA) to ask him about the flags of Allah’s Messenger He said, “It was black, squared and striped.’