TrueHadith

جو شخص کسی شہر میں اقامت اختیار کرے تو کتنی اقامت کے دوران وہ نماز قصر پڑھے گا

Sunan DarimiHadith 1471

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى هُوَ ابْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقْصُرُ حَتَّى قَدِمْنَا مَكَّةَ فَأَقَامَ بِهَا عَشَرَةَ أَيَّامٍ يَقْصُرُ حَتَّى رَجَعَ وَذَلِكَ فِي حَجِّهِ

حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قصر نماز ادا کرتے رہے یہاں تک کہ جب ہم مکہ آئے تو آپ نے وہاں دس دن قیام کیا اور اس دوران قصر نماز ادا کرتے رہے پھر آپ واپس تشریف لے گئے یہ حج کے موقع کی بات ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1472

أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُكْثُ الْمُهَاجِرِ بَعْدَ قَضَاءِ نُسُكِهِ ثَلَاثٌ

حضرت سائب بن یزید بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے مہاجر شخص اپنے فرائض حج ادا کرنے کے بعد تین دن تک ٹھہر سکتا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1473

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُهَاجِرِينَ أَنْ يُقِيمُوا ثَلَاثًا بَعْدَ الصَّدَرِ بِمَكَّةَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ بِهِ

حضرت سائب بن یزید بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے باہر سے آنے والوں کو یہ رخصت عطاء کی ہے کہ وہ مکہ میں (ارکان حج سے) فارغ ہونے کے بعد تین دن تک قیام کرسکتے ہیں ۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں میں بھی اس کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔

-

Permalink