TrueHadith

قاضی و حاکم کے لیے اس کی گنجائش کہ جو کام نہ کرنا ہو اس کو ظاہر کرے کہ میں یہ کام کروں گا تاکہ حق ظاہر ہو جائے

Sunan An-Nasa'iHadith 5308

أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ خَرَجَتْ امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا صَبِيَّانِ لَهُمَا فَعَدَا الذِّئْبُ عَلَی إِحْدَاهُمَا فَأَخَذَ وَلَدَهَا فَأَصْبَحَتَا تَخْتَصِمَانِ فِي الصَّبِيِّ الْبَاقِي إِلَی دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَضَی بِهِ لِلْکُبْرَی مِنْهُمَا فَمَرَّتَا عَلَی سُلَيْمَانَ فَقَالَ کَيْفَ أَمْرُکُمَا فَقَصَّتَا عَلَيْهِ فَقَالَ ائْتُونِي بِالسِّکِّينِ أَشُقُّ الْغُلَامَ بَيْنَهُمَا فَقَالَتْ الصُّغْرَی أَتَشُقُّهُ قَالَ نَعَمْ فَقَالَتْ لَا تَفْعَلْ حَظِّي مِنْهُ لَهَا قَالَ هُوَ ابْنُکِ فَقَضَی بِهِ لَهَا

ربیع بن سلیمان، شعیب بن لیث، لیث، ابن عجلان، ابوزناد، الاعرج، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دو خواتین نکلیں اور ان کے ساتھ ان کے بچے بھی تھے ان میں سے ایک بچے پر بھیڑیے نے حملہ کر دیا اور اس کو لے گیا پھر وہ دونوں اس لڑکے کے واسطے جو کہ باقی تھا لڑتی ہوئیں حضرت داؤد کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے وہ بچہ بڑی عورت لو دلوا دیا۔ پھر وہ دونوں حضرت سلیمان کے پاس سے گزریں انہوں نے ان کا حال دریافت کیا۔ حضرت سلیمان نے ارشاد فرمایا میرے پاس تم چھری لے کر آ میں بچے کے دو حصے کر دوں گا۔ یہ بات سن کر چھوٹی عورت نے (فورا) کہا کیا واقعی یہ بات سچ ہے کہ آپ اس بچہ کو چھری سے کاٹ دیں گے؟ حضرت سلیمان نے فرمایا جی ہاں۔ اس پر اس عورت نے عرض کیا چھوڑ دیں اور میرا بھی حصہ اسی کو دے دیں۔ حضرت سلیمان نے فرمایا جا بیٹا تمہارا ہے پھر وہ لڑکا اس کو دلوا دیا۔

It was narrated that ‘Abdur Rahman bin Abi Bakrah said: “My father wrote to ‘Ubaidullah bin Abi Bakrah — who was the judge of Sijistan — saying: ‘Do not pass judgment between two people when you are angry, for I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: No one should pass judgment between two people when he is angry.” (Sahih).

Permalink