Sunan An-Nasa'i — Hadith 5331
أَخْبَرَنَا سَوُّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ مُعَاوِيَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَی حَلْقَةٍ يَعْنِي مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ مَا أَجْلَسَکُمْ قَالُوا جَلَسْنَا نَدْعُو اللَّهَ وَنَحْمَدُهُ عَلَی مَا هَدَانَا لِدِينِهِ وَمَنَّ عَلَيْنَا بِکَ قَالَ آللَّهُ مَا أَجْلَسَکُمْ إِلَّا ذَلِکَ قَالُوا آللَّهُ مَا أَجْلَسَنَا إِلَّا ذَلِکَ قَالَ أَمَا إِنِّي لَمْ أَسْتَحْلِفْکُمْ تُهَمَةً لَکُمْ وَإِنَّمَا أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَأَخْبَرَنِي أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي بِکُمْ الْمَلَائِکَةَ
سوار بن عبد اللہ، مرحوم بن عبدالعزیز، ابونعامة، ابوعثمان نہدی، ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر نکلے صحابہ کرام کے حلقہ پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا تم کس وجہ سے بیٹھے ہو؟ انہوں نے عرض کیا خداوند قدوس سے دعا کرتے ہوئے بیٹھے ہیں اور اس کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے اپنا دین ہم بتلایا اور ہم پر احسان کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیج کر۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جی ہاں خدا کی قسم تم اس وجہ سے بیٹھے ہو؟ انہوں نے کہا خدا کی قسم ہم اسی واسطے بیٹھے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تم کو اس واسطے قسم نہیں دی کہ تم کو جھوٹا سمجھا بلکہ اس لیے کہ جبرائیل میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے بیان کیا کہ خداوند قدوس تم لوگوں سے فرشتوں پر فخر کرتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی قسم صحابہ کرام کو دی اور یہی طریقہ ہے قسم لینے کا خداوند قدوس کے علاوہ اور کسی کی قسم نہیں کھانا چاہیے۔
It was narrated from Muadh bin ‘Abdullah bin Khubaib that his father said: “I was with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on the road to Makkah when I found myself alone with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم drew close to him and he said: ‘Say.’ I said: ‘What should I say?’ He said: ‘Say.’ I said: ‘What should I say?’ He said: ‘Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of the daybreak..” until he finished (the Sarah), then he said: ‘Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind..” until he finished it. Then he said: ‘The people cannot seek refuge with Allah by means of anything better than these two.” (Hasan)