TrueHadith

اس آیت کریمہ کی تفسیر جس میں یہ بیان ہوا ہے کہ تم عورتوں کے زبردستی وارث نہ بن بیٹھو اور نہ ان کو نکاح سے روکو

Sunan Abu DawoodHadith 1789

Narrated by Abdullah ibn Abbas

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الشَّيْبَانِيُّ وَذَکَرَهُ عَطَائٌ أَبُو الْحَسَنِ السُّوَائِيُّ وَلَا أَظُنُّهُ إِلَّا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي هَذِهِ الْآيَةِ لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ کَرْهًا وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ قَالَ کَانَ الرَّجُلُ إِذَا مَاتَ کَانَ أَوْلِيَاؤُهُ أَحَقَّ بِامْرَأَتِهِ مِنْ وَلِيِّ نَفْسِهَا إِنْ شَائَ بَعْضُهُمْ زَوَّجَهَا أَوْ زَوَّجُوهَا وَإِنْ شَائُوا لَمْ يُزَوِّجُوهَا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي ذَلِکَ

احمد بن منیع، اسباط، شیبانی، عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے آیت کریمہ (تمھارے لیے جائز نہیں ہے کہ تم عورتوں کے زبردستی وارث بن بیٹھو اور نہ ان کو (دوسرے) نکاح سے روک دو اس غرض سے کہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے واپس لے لو) کا نشان نزول یہ مروی ہے کہ جب کوئی شخص (شوہر) مر جاتا ہے تو اس کے وارث اس کی بیوی پر بنسبت اس کے ولی سے زیادہ حقدار سمجھے جاتے ان میں سے جو چاہتا خود اپنے سے نکاح کر لیتا یا کسی دوسرے سے کر دیتا اور جو چاہتا تو کسی سے بھی نہ کرنے دیتا تو اس معاملہ پر یہ آیت نازل ہوئی۔

Narrated Abdullah ibn Abbas: About the Qur'anic verse: "It is not lawful for you forcibly to inherit the woman (of your deceased kinsmen), nor (that) ye should put constraint upon them. When a man died, his relatives had more right to his wife then her own guardian. If any one of them wanted to marry her, he did so; or they married her (to some other person), and if they did not want to marry her, they did so. So this verse was revealed about the matter.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 1790

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ کَرْهًا وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ وَذَلِکَ أَنَّ الرَّجُلَ کَانَ يَرِثُ امْرَأَةَ ذِي قَرَابَتِهِ فَيَعْضُلُهَا حَتَّی تَمُوتَ أَوْ تَرُدَّ إِلَيْهِ صَدَاقَهَا فَأَحْکَمَ اللَّهُ عَنْ ذَلِکَ وَنَهَی عَنْ ذَلِکَ

احمد بن محمد بن ثابت، علی بن حسین، یزید، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آیت کریمہ! ( وَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ لِتَذْهَبُوْا بِبَعْضِ مَا اٰتَيْتُمُوْھُنَّ اِلَّا اَنْ يَّاْتِيْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ) 4۔ النساء : 19) کا شان نزول یہ ہے کہ ایک شخص اپنے رشتہ دار کی بیوی کا وارث ہوتا پھر وہ اس کو دوسرے نکاح سے روکتا یہاں تک کہ وہ مرجاتی یا اپنا مہر اس کو لوٹا دیتی (تب اس کو چھٹکارا ملتا) تو اللہ تعالیٰ نے اس سے منع فرمایا ہے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1320326)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبُّوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ عِيسَی بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ مَوْلَی عُمَرَ عَنْ الضَّحَّاکِ بِمَعْنَاهُ قَالَ فَوَعَظَ اللَّهُ ذَلِکَ

احمد بن شبویہ، عبداللہ بن عثمان، عیسیٰ بن عبید، حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ سے بھی اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے اس میں یہ ہے فَوَعَظَ اللَّهُ ذَلِکَ

-

Permalink