TrueHadith

احرام کے وقت قربانی کے اونٹ کو شعار کرنے اور اسے قلادہ ڈالنے کا بیان میں

Sahih MuslimHadith 2184

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَسَّانَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ دَعَا بِنَاقَتِهِ فَأَشْعَرَهَا فِي صَفْحَةِ سَنَامِهَا الْأَيْمَنِ وَسَلَتَ الدَّمَ وَقَلَّدَهَا نَعْلَيْنِ ثُمَّ رَکِبَ رَاحِلَتَهُ فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِهِ عَلَی الْبَيْدَائِ أَهَلَّ بِالْحَجِّ

محمد بن مثنی، ابن بشار، ابن ابی عدی، ابن مثنی، شعبہ، قتادہ، ابی حسان، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذوالحلیفہ میں ظہر کی نماز پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اونٹنی کو منگوایا اور اس کے کوہان میں دائیں طرف شعار کیا جس سے خون بہا اور اس کے گلے میں دو جوتیوں کا ہارڈالا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر سوار ہوئے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیداء کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کا احرام باندھا۔

Ibn 'Abbas (Allah be pleased with them) reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) observed the Zuhr prayer at Dhu'l-Hulaifa; then called for his she-camel and marked it on the right side of its bump, removed the blood from it, and tied two sandals round its neck. He then mounted his camel, and when it brought him up to al-Baida', he pronounced Talbiya for the Pilgrimage.

Permalink

Sahih MuslimHadith (internal ref #1220523)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ بِمَعْنَی حَدِيثِ شُعْبَةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَتَی ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلَمْ يَقُلْ صَلَّی بِهَا الظُّهْرَ

محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان سندوں میں اسی طرح روایت نقل کی گئی ہے سوائے اس کے کہ اس میں ہے کہ انہوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب ذوالحلیفہ آئے اور اس میں ظہر کی نماز کا نہیں کہا۔

This hadith has been narrated on the authority of Qatada with the same chain of transmitters but with this variation (of words): "When Allah's Apostle (may peace be upon him) came to Dhu'l-Hulaifa" and he made no mention (of the fact) that he led the Zuhr prayer.

Permalink