TrueHadith

محرم کے پچھنے لگوانے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے کو داغ دلوایا اس حال میں کہ وہ محرم تھے اور ایسی دوا لگاسکتا ہے جس میں خوشبو نہ ہو۔

Sahih BukhariHadith 1704

Narrated by Ibn Abbas

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ لَنَا عَمْرٌو أَوَّلُ شَيْئٍ سَمِعْتُ عَطَائً يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ حَدَّثَنِي طَاوُسٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ لَعَلَّهُ سَمِعَهُ مِنْهُمَا

علی بن عبداللہ ، سفیان، عمرو نے بیان کیا کہ سب سے پہلے حدیث جو میں نے عطاء سے سنی وہ یہ ہے کہ انہوں نے بیان کیا میں نے ابن عباس کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اس حال میں کہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ پھر میں نے عمرو کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھ سے طاؤس نے بواسطہ ابن عباس بیان کی میں نے کہا کہ شاید اس حدیث کو طاؤس اور عطاء دونوں سے سنا ہوگا۔

Narrated Ibn Abbas: Allah's Apostle was cupped while he was in a state of Ihram

Permalink

Sahih BukhariHadith 1705

Narrated by Ibn Buhaina

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ ابْنِ بُحَيْنَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ بِلَحْيِ جَمَلٍ فِي وَسَطِ رَأْسِهِ

خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، علقمہ بن علقمہ، عبدالرحمن اعرج، ابن بجینہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لحی جمل میں اپنے وسط سر پچھنے لگوائے، درآنحالیکہ آپ احرام باندھے ہوئے تھے۔

Narrated Ibn Buhaina: The Prophet, while in the state of Ihram, was cupped at the middle of his head at Liha-Jamal.

Permalink