TrueHadith

معصیت اور اس چیز کی نذر ماننے کا بیان جس پر قدرت نہ ہو۔

Sahih BukhariHadith 6206

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَهُ فَلَا يَعْصِهِ

ابوعاصم، مالک، طلحہ بن عبدالملک، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے نذر مانی کہ وہ اللہ کی اطاعت کرے گا تو چاہیے کہ اسکی طاعت کرے اور جس نے نذر مانی کے اس کی نافرمانی کرے گا تو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے۔

Narrated 'Aisha: The Prophet said, "Whoever vowed to be obedient to Allah, must be obedient to Him; and whoever vowed to be disobedient to Allah, should not be disobedient to Him."

Permalink

Sahih BukhariHadith 6207

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ وَرَآهُ يَمْشِي بَيْنَ ابْنَيْهِ وَقَالَ الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ

مسدد، یحیی، حمید، ثابت انس، آنحضرت صلی اللہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اس شخص کا اپنی جان کو عذاب میں ڈالنے سے اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے آپ نے اس کو دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا اور فرازی نے بواسطہ حمید ثابت حضرت انس نقل کیا

Narrated Anas: The Prophet said, "Allah is not in need of this man) torturing himself," when he saw the man walking between his two sons (who were supporting him).

Permalink

Sahih BukhariHadith 6208

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَطُوفُ بِالْکَعْبَةِ بِزِمَامٍ أَوْ غَيْرِهِ فَقَطَعَهُ

ابوعاصم، ابن جریج، سلیمان، احول، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ رسی یا کسی اور چیز کے ساتھ طواف کر رہا تھا تو آپ نے اس کو کاٹ دیا۔

Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet saw a man performing Tawaf around the Ka'ba, tied with a rope or something else (while another person was holding him). The Prophet cut that rope off.

Permalink

Sahih BukhariHadith 6209

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ أَنَّ طَاوُسًا أَخْبَرَهُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْکَعْبَةِ بِإِنْسَانٍ يَقُودُ إِنْسَانًا بِخِزَامَةٍ فِي أَنْفِهِ فَقَطَعَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثُمَّ أَمَرَهُ أَنْ يَقُودَهُ بِيَدِهِ

ابراہیم بن موسی، ہشام، ابن جریج، سلیمان، احول، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کہ طواف کر رہے تھے ایک شخص کے پاس سے گزرے جو ایک آدمی کو (طواف کی حالت) میں ایک رسی کے ساتھ جو اس کی ناک میں تھی، ان کو ہنکا رہا تھا تو اس رسی کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مبارک ہاتھ سے کاٹ دیا، پھر اس کو حکم دیا کہ اپنے ہاتھ سے ہنکا کر لے جائے۔

Narrated Ibn 'Abbas: While performing the Tawaf around the Ka'ba, the Prophet passed by a person leading another person by a hair-rope nose-ring in his nose. The Prophet cut the hair-rope nose-ring off with his hand and ordered the man to lead him by the hand.

Permalink

Sahih BukhariHadith 6210

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَائِمٍ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالُوا أَبُو إِسْرَائِيلَ نَذَرَ أَنْ يَقُومَ وَلَا يَقْعُدَ وَلَا يَسْتَظِلَّ وَلَا يَتَکَلَّمَ وَيَصُومَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْهُ فَلْيَتَکَلَّمْ وَلْيَسْتَظِلَّ وَلْيَقْعُدْ وَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ ایک شخص کو دیکھا کہ وہ کھڑا ہے آپ نے اس کے متعلق دریافت فرمایا تو لوگوں نے بتایا کہ ابواسرائیل ہے اس نے نذر مانی ہے کہ کھڑا رہے گا، بیٹھے گا نہیں اور نہ سایہ میں آئے گا اور نہ گفتگو کرے گا اور روزہ رکھے گا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو حکم دو کہ بات چیت کرے اور سائے میں آئے اور بیٹھ جائے اور اپنا روزہ پورا کرے، عبدالوہاب نے بواسطہ ایوب عکرمہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے۔

Narrated Ibn 'Abbas: While the Prophet was delivering a sermon, he saw a man standing, so he asked about that man. They (the people) said, "It is Abu Israil who has vowed that he will stand and never sit down, and he will never come in the shade, nor speak to anybody, and will fast.'' The Prophet said, "Order him to speak and let him come in the shade, and make him sit down, but let him complete his fast."

Permalink