TrueHadith

اس شخص کا بیان جو سائل کے سمجھنے کے لئے اصل معلوم کو اصل ظاہر سے تشبیہ دے جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے بیان کردیا ہے۔

Sahih BukhariHadith 6770

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ وَإِنِّي أَنْکَرْتُهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَمَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا قَالَ فَأَنَّی تُرَی ذَلِکَ جَائَهَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِرْقٌ نَزَعَهَا قَالَ وَلَعَلَّ هَذَا عِرْقٌ نَزَعَهُ وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ فِي الِانْتِفَائِ مِنْهُ

اصبغ بن فرج، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ میری بیوی کو سیاہ بچہ پیدا ہوا ہے، اور میں اس کے اپنے بیٹے ہونے سے انکار ہوں، تو اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تیرے پاس اونٹ ہیں، اس نے جواب دیا جی ہاں۔ آپ نے پوچھا کہ اس کا کیا رنگ ہے، اس نے کہا سرخ، آپ نے فرمایا کہ کیا ان میں سے کوئی بھورا بھی ہے، اس نے کہا جی ہاں، ان میں سے کچھ بھورے بھی ہیں آپ نے فرمایا کہ پھر تو کیا خیال کرتا ہے وہ کہاں سے پیدا ہوئے اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی رگ نے ان کو نکالا ہوگا تو آپ نے فرمایا کہ پھر اسی طرح، اس کو بھی کسی رگ نے نکالا ہوگا، اور اس کو اپنے بچے سے انکار کرنے کی اجازت نہ دی۔

Narrated Abu Huraira: A bedouin came to Allah's Apostle and said, "My wife has delivered a black boy, and I suspect that he is not my child." Allah's Apostle said to him, "Have you got camels?" The bedouin said, "Yes." The Prophet said, "What color are they?" The bedouin said, "They are red." The Prophet said, "Are any of them Grey?" He said, "There are Grey ones among them." The Prophet said, "Whence do you think this color came to them?" The bedouin said, "O Allah's Apostle! It resulted from hereditary disposition." The Prophet said, "And this (i.e., your child) has inherited his color from his ancestors." The Prophet did not allow him to deny his paternity of the child.

Permalink

Sahih BukhariHadith 6771

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً جَائَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّ أُمِّي نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ فَمَاتَتْ قَبْلَ أَنْ تَحُجَّ أَفَأَحُجَّ عَنْهَا قَالَ نَعَمْ حُجِّي عَنْهَا أَرَأَيْتِ لَوْ کَانَ عَلَی أُمِّکِ دَيْنٌ أَکُنْتِ قَاضِيَتَهُ قَالَتْ نَعَمْ فَقَالَ اقْضُوا اللَّهَ الَّذِي لَهُ فَإِنَّ اللَّهَ أَحَقُّ بِالْوَفَائِ

مسدد، ابوعوانہ، ابوبشر، سعید بن جبیر، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ میری ماں نے حج کی نذر مانی تھی لیکن وہ حج کرنے سے پہلے مر گئی تو کیا میں اس کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں، تو اس کی طرف سے حج کر لے بتلا اگر تیری ماں پر کچھ قرض ہوتا تو کیا تو اس کی طرف سے ادا نہ کرتی، اس نے کہا کہ جی ہاں۔ آپ نے فرمایا کہ کہ اس پر جو قرض ہے اس کو ادا کر، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ اس کے حق کو ادا کیا جائے۔

Narrated Ibn 'Abbas: A woman came to the Prophet and said, "My mother vowed to perform the Hajj but she died before performing it. Should I perform the Hajj on her behalf?" He said, "Yes! Perform the Hajj on her behalf. See, if your mother had been in debt, would you have paid her debt?" She said, "Yes." He said, "So you should pay what is for Him as Allah has more right that one should fulfill one's obligations to Him. "

Permalink