Narrated by 'Abdullah bin 'Umar
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهَا نَهَی الْبَائِعَ وَالْمُبْتَاعَ
عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھلوں کے بیچنے سے منع فرمایا یہاں تک کہ اسکا قابل انتفاع ہونا ظاہر ہو جائے اور بائع مشتری دونوں کو آپ نے منع فرمایا۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar: Allah's Apostle forbade the sale of fruits till their benefit is evident. He forbade both the seller and the buyer (such sale).
Narrated by Anas
حَدَّثَنَا ابْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ تُبَاعَ ثَمَرَةُ النَّخْلِ حَتَّی تَزْهُوَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ يَعْنِي حَتَّی تَحْمَرَّ
ابن مقاتل، عبداللہ ، حمید، طویل، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اس سے کہ کھجور کا میوہ بیچا جائے یہاں تک کہ پک جائے ابوعبداللہ بخاری نے کہا یعنی سرخ ہو جائے۔
Narrated Anas: Allah's Apostle forbade the sale of date fruits till they were ripe. Abu 'Abdullah (Al-Bukhari) said, "That means till they were red (can be eaten)."
Narrated by Jabir bin 'Abdullah
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَا قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّی تُشَقِّحَ فَقِيلَ وَمَا تُشَقِّحُ قَالَ تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ وَيُؤْکَلُ مِنْهَا
مسدد، یحیی بن سعید، سلیم بن حیان، سعید بن میناء، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع کیا کہ پھل بیچا جائے یہاں تک کہ مشقح ہو جائے پوچھا گیا مشقح ہونا کیا ہے ؟ کہا سرخ ہو جائے اور زرد ہو جائے اور کھانے کے لائق ہو جائے
Narrated Jabir bin 'Abdullah: The Prophet forbade the s of (date) fruits till they were red or yellow and fit for eating.