TrueHadith

عورتوں سے خرید وفروخت کرنے کا بیان۔

Sahih BukhariHadith 2010

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْتُ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِي وَأَعْتِقِي فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْعَشِيِّ فَأَثْنَی عَلَی اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ مَا بَالُ أُنَاسٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَ فِي کِتَابِ اللَّهِ مَنْ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي کِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ وَإِنْ اشْتَرَطَ مِائَةَ شَرْطٍ شَرْطُ اللَّهِ أَحَقُّ وَأَوْثَقُ

ابوالیمان، شعیب، زہری، عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا قول نقل کیا ہے انہوں نے بیان کیا کہ میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ سے بریرہ کی خریداری کا تذکرہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خرید لو اور آزاد کر دو، ولاء تو اسی کا ہے جو آزاد کرے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے تو اللہ کی تعریف کی جس کا وہ سزا وار ہے پھر فرمایا کہ لوگوں کا کیا حال ہے ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو کتاب اللہ میں نہیں ہیں جس نے ایسی شرط لگائی جو کتاب اللہ میں نہیں ہے وہ باطل ہے اگرچہ سو شرطیں لگائے اللہ کی شرط زیادہ مضبوط اور سچی ہے۔

Narrated 'Aisha: Allah's Apostle came to me and I told him about the slave-girl (Buraira) Allah's Apostle said, "Buy and manumit her, for the Wala is for the one who manumits." In the evening the Prophet got up and glorified Allah as He deserved and then said, "Why do some people impose conditions which are not present in Allah's Book (Laws)? Whoever imposes such a condition as is not in Allah's Laws, then that condition is invalid even if he imposes one hundred conditions, for Allah's conditions are more binding and reliable." ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 2011

Narrated by Abdullah bin Umar

حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سَاوَمَتْ بَرِيرَةَ فَخَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ فَلَمَّا جَائَ قَالَتْ إِنَّهُمْ أَبَوْا أَنْ يَبِيعُوهَا إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطُوا الْوَلَائَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ قُلْتُ لِنَافِعٍ حُرًّا کَانَ زَوْجُهَا أَوْ عَبْدًا فَقَالَ مَا يُدْرِينِي

حسان بن ابی عبادہ، ہمام، نافع، عبداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بریرہ کا سوال کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے نکلے جب واپس آئے، تو آپ سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ اسکے وارثوں نے بیچنے سے منع کر دیا ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ ولاء ان لوگوں کی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ولاء آزاد کرنے والے کے لئے ہے میں نے نافع سے پوچھا کہ بریرہ کا شوہر آزاد تھا انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں۔

Narrated Abdullah bin Umar: Aisha wanted to buy Buraira and he (the Prophet ) went out for the prayer. When he returned, she told him that they (her masters) refused to sell her except on the condition that her Wala' would go to them. The Prophet replied, 'The Wala' would go to him who manumits.' " Hammam asked Nafi' whether her (Buraira's) husband was a free man or a slave. He replied that he did not know. ________________________________________

Permalink