Narrated by 'Abdullah bin Mughaffal
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مُحَاصِرِينَ قَصْرَ خَيْبَرَ فَرَمَی إِنْسَانٌ بِجِرَابٍ فِيهِ شَحْمٌ فَنَزَوْتُ لِآخُذَهُ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَحْيَيْتُ مِنْهُ
ابو الولید شعبہ حمید بن بلال حضرت عبداللہ بن مغفل سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگ قلعہ خیبر کا محاصرہ کئے ہوئیے تھے کہ اتنے میں ایک شخص نے ایک کپی پھینکی جس میں چربی بھری تھی میں نے اس کو لینے کے لیے جست لگائی اور مڑ کر جو دیکھا تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے اور میں شرم سے پانی پانی ہوگیا۔
Narrated 'Abdullah bin Mughaffal: While we were besieging the fort of Khaibar, a person threw a leather container containing fat, and I ran to take it, but when I turned I saw the Prophet (standing behind), so I felt embarrassed in front of him.
Narrated by Ibn Umar
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنَّا نُصِيبُ فِي مَغَازِينَا الْعَسَلَ وَالْعِنَبَ فَنَأْکُلُهُ وَلَا نَرْفَعُهُ
مسدد حماد ایوب نافع حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم کو میدان جہاد میں شہد اور انگور ملتے تھے جن کو ہم کھا لیا کرتے تھے اور ان کا ذخیرہ نہیں کرتے تھے۔
Narrated Ibn Umar: In our holy battles, we used to get honey and grapes, as war booty which we would eat and would not store.
Narrated by Ibn Abi Aufa
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ لَيَالِيَ خَيْبَرَ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ وَقَعْنَا فِي الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ فَانْتَحَرْنَاهَا فَلَمَّا غَلَتِ الْقُدُورُ نَادَی مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْفِئُوا الْقُدُورَ فَلَا تَطْعَمُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَقُلْنَا إِنَّمَا نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ قَالَ وَقَالَ آخَرُونَ حَرَّمَهَا أَلْبَتَّةَ وَسَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ فَقَالَ حَرَّمَهَا أَلْبَتَّةَ
موسی بن اسماعیل عبدالواحد شیبانی ابن ابی اوفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایام خیبر میں ہم کو بھوک کی سخت تکلیف ہوئی اور خاص خیبر کے دن ہم لوگ پلے ہوئے گدھوں کی طرف لپکے اور ان کو ذبح کیا (اور ان کا گوشت پکانا شروع کیا) جس وقت ہانڈیوں میں جوش آرہا تھا تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا ہانڈیوں کو الٹ دو اور گدھے کے گوشت کا ایک ریزہ تک نہ کھاؤ عبداللہ کا بیان ہے کہ ہم لوگوں نے (آپس میں) کہا کہ آپ نے گدھے کا گوشت کھانے سے اس لئے منع فرمایا کہ اب تک اس کا خمس نہیں نکالا گیا تھا اور تقسیم نہیں ہوئی تھی اور دوسرے لوگوں کا بیان ہے کہ آپ نے گدھے کے گوشت کھانے کو بالکل حرام قرار دے دیا میں نے سعید بن جبیر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گدھے کے گوشت کھانے کو بالکل حرام کردیا ہے۔
Narrated Ibn Abi Aufa: We were afflicted with hunger during the besiege of Khaibar, and when it was the day of (the battle of) Khaibar, we slaughtered the donkeys and when the pots got boiling (with their meat). Allah's Apostle made an announcement that all the pots should be upset and that nobody should eat anything of the meat of the donkeys. We thought that the Prophet prohibited that because the Khumus had not been taken out of the booty (i.e. donkeys); other people said, "He prohibited eating them for ever." The sub-narrator added, "I asked Said bin Jubair who said, 'He has made the eating of donkeys' meat illegal for ever.")