Sahih Bukhari — Hadith 4613
Narrated by Ibn 'Abbas
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ بِالْخَيْرِ وَأَجْوَدُ مَا يَکُونُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ لِأَنَّ جِبْرِيلَ کَانَ يَلْقَاهُ فِي کُلِّ لَيْلَةٍ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ حَتَّی يَنْسَلِخَ يَعْرِضُ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ فَإِذَا لَقِيَهُ جِبْرِيلُ کَانَ أَجْوَدَ بِالْخَيْرِ مِنْ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ
یحیی بن قزعہ، ابراہیم بن سعد، زہری، عبیداللہ بن عبد اللہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں خیر کے اعتبار سے سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں معمول سے زیادہ سخی ہو جاتے تھے اس لئے کہ رمضان کے مہینے میں جبریل علیہ السلام آپ کے پاس ہر رات میں آتے تھے یہاں تک کہ رمضان کا مہینہ گزر جاتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ قرآن کا دور کرتے چنانچہ جب جبریل علیہ السلام آپ سے ملتے تو آپ خیر کے اعتبار سے ہو اسے بھی زیادہ سخی ہوتے۔
Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet was the most generous person, and he used to become more so (generous) particularly in the month of Ramadan because Gabriel used to meet him every night of the month of Ramadan till it elapsed. Allah's Apostle used to recite the Qur'an for him. When Gabriel met him, he used to become more generous than the fast wind in doing good.