TrueHadith

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کنیت کا بیان

Sahih BukhariHadith 3273

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السُّوقِ فَقَالَ رَجُلٌ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَالْتَفَتَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَکْتَنُوا بِکُنْيَتِي

حفص شعبہ حمید حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بازار میں تھے کہ ایک شخص نے کہا! اے ابوالقاسم! پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف چہرہ انوار پھیرا تو معلوم ہوا کہ وہ کسی اور کو پکارتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرا نام تو رکھ لو لیکن میری کنیت نہ رکھو۔

Narrated Anas: While the Prophet was in the market, a man called (somebody), "O Abu-l-Qasim!' The Prophet turned to him and said "Name yourselves after me but do not call yourselves by my Kuniya."

Permalink

Sahih BukhariHadith 3274

Narrated by Jabir

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَن النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلَا تَکْتَنُوا بِکُنْيَتِي

محمد بن کثیر شعبہ منصور سالم حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! تم میرا نام تو رکھ سکتے ہو لیکن میرے نام کے ساتھ تم میری کنیت نہ رکھنا۔

Narrated Jabir: The Prophet said, "Name yourselves after me, but do not call yourselves by my Kuniya."

Permalink

Sahih BukhariHadith 3275

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَکْتَنُوا بِکُنْيَتِي

علی سفیان ایوب ابن سیرین حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا! ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں میرا نام تو رکھ لو میری کنیت نہ رکھو۔

Narrated Abu Huraira: Abu-l-Qasim said, "Name yourselves after me, but do not call yourselves by my Kuniya."

Permalink