TrueHadith

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنسی

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940684)

عن عائشةرضي الله عنها قالت ما رأيت النبي صلى الله عليه وسلم مستجمعا ضاحكا حتى أرى منه لهواته إنما كان يتبسم . رواه البخاري . ( متفق عليه )

" حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنا زیادہ ہنستے ہوئے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ کا منہ کھل گیا ہو اور مجھے آپ کے تالو یا حلق کا کوا یا مسوڑھا نظر آیا ہو بلکہ اکثر و بیشتر آپ کا ہنسنا مسکرانے کی حد تک رہتا تھا ۔ (بخاری)

-

Permalink

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940685)

وعن جرير قال ما حجبني النبي صلى الله عليه وسلم منذ أسلمت ولا رآني إلا تبسم . متفق عليه .

" اور حضرت جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہی کہ جب سے میں مسلمان ہوا ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مجھ کو منع نہیں کیا کہ اور جب آپ مجھ کو دیکھتے مسکرا دیتے۔ (بخاری ومسلم) تشریح مجھ کو منع نہیں کیا " سے مراد یہ ہے کہ آپ نے کبھی بھی مجھ کو اپنے پاس آنے سے نہیں روکا میں جس وقت چاہتا آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتا چاہے کوئی خصوصی مجلس ہی کیوں نہ ہوتی بشرطیکہ مردا نہ مجلس ہوتی یا یہ مراد ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے آپ سے کوئی چیز مانگی ہو اور آپ نے اس کے دینے سے انکار کیا ہو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جب مانگا اور جو کچھ بھی مانگا وہ مجھ کو عطا ہوا۔

-

Permalink