TrueHadith

حضرت سہل بن سعد کے مناقب

Jami' TirmidhiHadith 3791

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَحْفِرُ الْخَنْدَقَ وَنَحْنُ نَنْقُلُ التُّرَابَ فَيَمُرُّ بِنَا فَقَالَ اللَّهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشَ الْآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَأَبُو حَازِمٍ اسْمُهُ سَلَمَةُ بْنُ دِينَارٍ الْأَعْرَجُ الزَّاهِدُ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ

محمد بن عبداللہ بن بزیع، فضیل بن یمان، ابوحازم ، حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خندق کھدوا رہے تھے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ تھے۔ ہم مٹی نکال رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس سے گزرتے تو دعا فرماتے کہ یا اللہ آخرت کی زندگی کے علاوہ کوئی زندگی نہیں لہذا انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔ یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔ ابوحازم کا نام سلم بن دینار اعرج زاہد ہے۔

Sayyidina Sahl ibn Sa’ad (RA) narrated: We were with Allah’s Messenger (SAW) when he was digging the trenches. We excavated the soil. He passed by us and said: O Allah, there is no life except the life of the Hereaftar. So, forgive the ansar and the muhajir. [Bukhari 6414, Ahmed 22878] --------------------------------------------------------------------------------

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3792

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشَ الْآخِرَهْ فَأَکْرِمْ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَهْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، قتادة، انس بن مالک، ہم سے روایت کی محمد بن بشار نے انہوں نے محمد بن جعفر انہوں نے شعبہ انہوں نے قتادہ انہوں نے انس بن مالک سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے اے اللہ آخرت کی زندگی کے علاوہ کوئی زندگی نہیں لہذا انصار اور مہاجرین کی تکریم کر۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں سے انس سے بھی منقول ہے۔

Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said: O Allah, there is no life but the life of the hereafter. So, give honur to the ansar and the muhajirin. [Ahmed 12950, Bukhari 2834, Muslim 1805] --------------------------------------------------------------------------------

Permalink