TrueHadith

باب صحابہ کرام کی فضیلت کے بارے میں

Jami' TirmidhiHadith 3793

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ کَثِيرٍ الْأَنْصَارِيُّ قَال سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَمَسُّ النَّارُ مُسْلِمًا رَآنِي أَوْ رَأَی مَنْ رَآنِي قَالَ طَلْحَةُ فَقَدْ رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ و قَالَ مُوسَی وَقَدْ رَأَيْتُ طَلْحَةَ قَالَ يَحْيَی وَقَالَ لِيّ مُوسَی وَقَدْ رَأَيْتُنِي وَنَحْنُ نَرْجُو اللَّهَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُوسَی بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيِّ وَرَوَی عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْحَدِيثِ عَنْ مُوسَی هَذَا الْحَدِيثَ

یحیی بن حبیب بن عربی بصری، موسیٰ بن ابراہیم بن کثیر انصاری، طلحہ بن خراش، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایسے مسلمان کو دوزخ کی آگ نہیں چھو سکے گی جس نے مجھے دیکھا ہو اور اسے دیکھا ہو، طلحہ نے کہا کہ میں نے جابر بن عبداللہ کو دیکھا ہے اور موسیٰ نے کہا کہ میں نے طلحہ کو دیکھا ہے۔ یحیی کہتے ہیں کہ موسیٰ نے مجھ سے کہا تم نے مجھے دیکھا ہے اور ہم سب نجات کی امید رکھتے ہیں۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف موسیٰ بن ابراہیم کی روایت سے جانتے ہیں۔ علی بن مدینی اور کئی حضرات یہ حدیث موسیٰ سے نقل کرتے ہیں۔

Sayyidina Jabir ibn Abdullah (RA) reported that he heard Allah’s Messenger (SAW) say, “The fire will not touch him who has seen me, or seen one who has seen me.” Talhah said, “Indeed, I have seen Jabir ibn Abdullah.” And, Musa said, “Indeed, I saw Talhah.” And, Yahya said, and Musa said to me, “Indeed, you have seen me and we have hopes in Allah.”

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3794

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ هُوَ السَّلْمَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَأْتِي قَوْمٌ مِنْ بَعْدِ ذَلِکَ تَسْبِقُ أَيْمَانُهُمْ شَهَادَاتِهِمْ أَوْ شَهَادَاتُهُمْ أَيْمَانَهُمْ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَبُرَيْدَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ہناد، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم، عبیدة سلمانی، حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں (صحابہ کرام) ہیں۔ ان کے بعد والے (یعنی تابعین) اور ان کے بعد ان کے بعد والے (تبع تابعین) پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئے گے جو قسموں سے پہلے گواہی دیں گے اور گواہی دینے سے پہلے قسمیں کھائیں گے۔ اس باب میں حضرت عمر، عمران بن حصین اور بریدہ سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abdullah ibn Mas’ud (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The best of people are from my age, then those who will follow them, then those who will follow them. Then, a people will come after them whose oaths will precede their testimonies or their testimonies will precede their oaths.” [Ahmed 4130, Bukhari 2652, Muslim 2533]

Permalink