TrueHadith

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے مناقب انکی دو کنیتیں ہیں ابوعمرو اور ابوعبد اللہ

Jami' TirmidhiHadith 3629

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عَلَی حِرَائَ هُوَ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعَلِيٌّ وَعُثْمَانُ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ فَتَحَرَّکَتْ الصَّخْرَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اهْدَأْ إِنَّمَا عَلَيْکَ نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عُثْمَانَ وَسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَبُرَيْدَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، عبدالعزیز بن محمد، سہیل بن ابی صالح، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ (مکہ کے ایک پہاڑ) حراء پر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ اور زبیر بھی تھے۔ چنانچہ اس پہاڑ پر حرکت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رک جا تجھ پر نبی، صدیق اور شہداء کے علاوہ کوئی نہیں۔ اس باب میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ، سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، اور بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے یہ حدیث صحیح ہے۔

Syyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger was atop (Mount) Hira, Abu Bakr Umar (RA) Uthman (RA) Ali , Talhah and Zubayr (RA), were with him. The rock vibrated and the Prophet said, “Calm down, for, on you are none but a Prophet or a Siddiq (truthful), or a Shahid (martyr).” [Muslim 2417, Ahmed 9430]

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3631

حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْيَمَانِ عَنْ شَيْخٍ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِکُلِّ نَبِيٍّ رَفِيقٌ وَرَفِيقِي يَعْنِي فِي الْجَنَّةِ عُثْمَانُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ وَهُوَ مُنْقَطِعٌ

ابوہشام رفاعی، یحیی بن یمان، شیخ من زہرہ، حارث بن عبدالرحمن بن ابی ذباب، حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کا ایک رفیق ہوتا ہے اور میرا رفیق عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے یعنی جنت میں یہ حدیث غریب ہے اور اسکی سند قوی نہیں اور یہ منقطع حدیث ہے۔

Sayyidina Talhah ibn Ubaydullah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “There is for every Prophet, a frinend. And, my friend meaning, in paradise is Uthman.” --------------------------------------------------------------------------------

Permalink