TrueHadith

حضرت ابوعور سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کے مناقب

Jami' TirmidhiHadith 3690

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ الْمَازِنِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ أَنَّهُ قَالَ أَشْهَدُ عَلَی التِّسْعَةِ أَنَّهُمْ فِي الْجَنَّةِ وَلَوْ شَهِدْتُ عَلَی الْعَاشِرِ لَمْ آثَمْ قِيلَ وَکَيْفَ ذَلِکَ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحِرَائَ فَقَالَ اثْبُتْ حِرَائُ فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْکَ إِلَّا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ قِيلَ وَمَنْ هُمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَسَعْدٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ قِيلَ فَمَنْ الْعَاشِرُ قَالَ أَنَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

احمد بن منیع، ہشیم، حصین، ہلال بن یساف، عبداللہ بن ظالم مازنی، حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نو آدمیوں کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ وہ جنتی ہیں اور اگر میں دسویں کے متعلق بھی یہی گواہی دیتا ہوں تو بھی گناہ گار نہیں ہوں گا۔ پوچھا گیا کہ وہ کیسے؟ فرمایا ہم ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حراء پر تھے کہ آپ نے حراء کو مخاطب کر کے فرمایا رک جا، تجھ پر نبی، صدیق اور شہداء کے علاوہ کوئی نہیں۔ لوگوں نے پوچھا وہ سب کون کون تھے فرمایا ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد اور عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہم۔ پوچھا گیا کہ دسواں کون ہے؟ حضرت سعد نے فرمایا میں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں سے سعید بن زید کے واسطے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔

Sayyidina Sa’eed ibn Zayd ibn Amr ibn Nufayl said, “I testify about nine people that they will enter paradise and if I were to testify for the tenth, I would not be sinning.” He was asked, “How is that?” He said, “We were with Allah’s Messenger on Hira when he said, ‘Be steady Hira, for, there are not on top of you but a Prophet, a Siddiq and a Shahid.” He was asked, “Who were they?” He said, “They were Allah’s Messenger (SAW), Abu Bakr Umar, Uthman, Ali, Talhah, Zubayr, Sad and Abdur Rahman ibn Awf.” He was asked, “And who was the tenth?” He said, “I.” [Ahmed 1630, Abu Dawud 4048, Ibn e Majah 134] --------------------------------------------------------------------------------

Permalink

Jami' TirmidhiHadith (internal ref #1521724)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ عَنْ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

احمد بن منیع، حجاج بن محمد، شعبہ، حربن صباح، عبدالرحمن بن اخنس، سعید بن زید ہم سے روایت کی احمد بن منیع نے انہوں نے حجاج بن محمد سے انہوں نے شعبہ سے انہوں نے حر بن صباح سے انہوں نے عبدالرحمن بن اخنس سے انہوں نے سعید بن زید سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے ہم معنی نقل کی ہے۔ یہ حدیث حسن ہے۔

-

Permalink