TrueHadith

وہ جو دنیا میں شراب پئے گا وہ آخرت میں شراب سے محروم رہے گا۔

Sunan Ibn MajahHadith 3364

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا أَنْ يَتُوبَ

علی بن محمد، عبداللہ بن نمیر، عبیداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو دنیا میں شراب پئے وہ آخرت میں شراب نہ پی سکے گا، الا یہ کہ توبہ کر لے۔

It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Whoever drinks wine in this world, he will not drink it in the Hereafter, unless he repents." (Sahih)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 3365

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ أَنَّ خَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُسَيْنٍ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ

ہشام بن عمار، یحییٰ بن حمزہ، زید بن واقد، خالد بن عبداللہ بن حسین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو دنیا میں شراب پئے وہ آخرت میں نہ پی سکے گا۔

Abu Hurairah narrated that the Messenger of Allah said: "Whoever drinks wine in this world, he will not drink it in the Hereafter." (Sahih)

Permalink