TrueHadith

ان برتنوں میں نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان

Sunan Ibn MajahHadith 3396

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ شَرِيکٍ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُنْتُ نَهَيْتُکُمْ عَنْ الْأَوْعِيَةِ فَانْتَبِذُوا فِيهِ وَاجْتَنِبُوا کُلَّ مُسْکِرٍ

عبدالحمید بن بیان واسطی، اسحاق بن یوسف، شریک، سماک، قاسم بن مخیمرہ، حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے تمہیں ان برتنوں (میں نبیذ بنانے) سے منع کیا تھا۔ اب تم ان میں نبیذ بنا سکتے ہو لیکن ہر نشہ آور چیز سے بچتے رہنا۔

It was narrated from Ibn Buraidah from his father that the Prophet P.B.U.H said: "I used to forbid you to use certain vessels, but now make Nabidh in them, but avoid all intoxicants," (Sahih)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 3397

حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ هَانِئٍ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي کُنْتُ نَهَيْتُکُمْ عَنْ نَبِيذِ الْأَوْعِيَةِ أَلَا وَإِنَّ وِعَائً لَا يُحَرِّمُ شَيْئًا کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ

یونس بن عبدالاعلی، عبداللہ بن وہب، ابن جریج، ایوب بن ہانی، مسروق بن اجداع، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہیں ان برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا۔ یاد رکھو! کوئی برتن کسی چیز کو حرام نہیں کرسکتا۔ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔

It was narrated from Ibn Mas’ud that the Messenger of Allah P.B.U.H said: “I used to forbid you from making Nabidh in certain vessels, but a vessel does not make something unlawful. All intoxicants are unlawful.” (Sahih)

Permalink