حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِکٍ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ
ابوبکر بن ابی شیبہ، شریک و سفیان بن عیینہ، زیاد بن علاقہ، حضرت قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز صبح میں (سورت ق) کی قرات فرماتے سنا۔
It was narrated from Qutbah bin Malik that he heard the Prophet P.B.U.H recite: "And tall date palms, with ranged clusters" in the sub.(Sahih).
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَصْبَغَ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ کَأَنِّي أَسْمَعُ قِرَائَتَهُ فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ الْجَوَارِ الْکُنَّسِ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، اسماعیل بن ابی خالد، اصبغ، مولیٰ عمرو بن حریث، حضرت عمرو بن حریث فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز فجر میں سورت تکویر قرات فرمائی گویا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑھنا سماعت میں رس گھول رہا ہے ۔
It was narrated that 'Amr bin Huraith said: "I performed prayer with the Prophet P.B.U.H when he was reciting in the Fajr, and it is as if I can hear him reciting: 'So verily, I swear by the planets that recede. And by the planets that move swiftly and hide themselves "' (Sahih)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ ح و حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَهُ أَبُو الْمِنْهَالِ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَی الْمِائَةِ
محمد بن صباح، عباد بن عوام، عوف، ابوالمنہال، ابوبرزہ، سوید، معتمر بن سلیمان، سلیمان، ابومنہال، حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز فجر میں ساٹھ سے سو تک (آیات مبارکہ کی) تلاوت فرمایا کرتے تھے ۔
It was narrated from Abu Barzah that the Messenger of Allah (P.B.U.H) used to recite between sixty and one hundred (Verses) in Fajr prayer. (Sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا فَيُطِيلُ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مِنْ الظُّهْرِ وَيُقْصِرُ فِي الثَّانِيَةِ وَکَذَلِکَ فِي الصُّبْحِ
ابو بشر ، بکر بن خلف، ابن ابی عدی، حجاج صواف، یحییٰ بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ وابوسلمہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز پڑھاتے تھے تو ظہر میں پہلی رکعت دوسری کی نسبت ذرا لمبی رکھتے اور صبح کی نماز میں بھی ایسا ہی کرتے (اور یہی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول رہا) ۔
It was narrated that Abu Qtafaah said:"The Messenger of Allah P.B.U.H used to lead us in prayer, and he would lengthen the first Rak'ah of the Zulhr and shorten the second Rak'ah, and he would do likewise in the Subh." (sahih)
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ بِالْمُؤْمِنُونَ فَلَمَّا أَتَی عَلَی ذِکْرِ عِيسَی أَصَابَتْهُ شَرْقَةٌ فَرَکَعَ يَعْنِي سَعْلَةً
ہشام بن عمار، سفیان بن عیینہ، ابن جریج، ابن ابی ملیکہ، حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی نماز میں سورت مومنون کی قرات فرمائی جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر آیا یعنی (وَجَعَلنَا ابنَ مَریَمَ) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانسی اٹھی اس لئے آپ رکوع میں چلے گئے ۔
It was narrated that 'Abdullah bin Sa'ib said: "The Messenger of Allah P.B.U.H recited surah Mominoon' in the Subh prayer, and when he came to the mention of 'Eisa, he was overcome with a cough, so he bowed in Ruku': (sahih)
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ أَبِي مَالِکٍ الْأَشْجَعِيِّ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي يَا أَبَتِ إِنَّکَ قَدْ صَلَّيْتَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَعَلِيٍّ هَاهُنَا بِالْکُوفَةِ نَحْوًا مِنْ خَمْسِ سِنِينَ فَکَانُوا يَقْنُتُونَ فِي الْفَجْرِ فَقَالَ أَيْ بُنَيَّ مُحْدَثٌ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن ادریس و حفص بن غیاث و یزید بن ہارون، حضرت ابومالک اشجعی سعد بن طارق فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے کہا ابا جان آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر و عثمان رضی اللہ عنہم اجمعین کے پیچھے اور تقریباً پانچ سال یہاں کوفہ میں حضرت علی کے پیچھے نمازیں ادا کیں۔ کیا وہ فجر میں قنوت پڑھا کرتے تھے ؟ فرمایا بیٹا یہ نئی چیز نکالی گئی ہے ۔
Sa'd bin Tariq said: "I said to my father: 'O my father! You prayed behind the Messenger of Allah SAW and behind Abu Bakr, 'Umar and 'Uthman, and behind Ali here in Kufah for about five years. Did they recite Qunut in Fajr?' He said: 'O my son! That is an innovation.'" (Sahih).
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ بَکْرٍ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَی زُنْبُورٌ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ نُهِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْقُنُوتِ فِي الْفَجْرِ
حاتم بن بکر ضبی، محمد بن علی زنبور، عنبسہ بن عبدالرحمن، عبداللہ بن نافع، نافع، حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فجر میں قنوت پڑھنے سے روک دیا گیا ۔
It was narrated that Umm Salamah said: "The Messenger of Allah SAW was forbidden to recite Qunut in Fajr."(Maudu’).
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَدْعُو عَلَی حَيٍّ مِنْ أَحْيَائِ الْعَرَبِ شَهْرًا ثُمَّ تَرَکَ
نصر بن علی جہضمی، یزید بن زریع، ہشام، قتادة، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز صبح میں قنوت پڑھتے اور عرب کے بعض قبائل کے لئے ایک ماہ بددعا فرماتے رہے پھر چھوڑ دیا ۔
It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah SAW used to recite Qunut in The Subh prayer, and he used to supplicate in it against one of the Arab tribes for a month, then he stopped doing so. (Sahih).
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَالَ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ وَسَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ بِمَکَّةَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ وَاجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ کَسِنِي يُوسُفَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی نماز کا سلام پھیرا تو یہ دعا مانگی اے اللہ ! ولید بن ولید سلمہ بن ہشام عیاش بن ابی ربیعہ اور مکہ کے کمزور مسلمانوں کو چھٹکارا عطا فرما۔ اے اللہ ! مضر قبیلہ پر سخت گرفت فرما اور ان پر یوسف علیہ السلام کے قحط کی طرح قحط ڈال دے ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "When the Messenger of Allah SAW raised his head from Ruku' in the Subh prayer, he said: 'O Allah, save Al-Walid bin Walid, Salamah bin Hisham and 'Ayyash bin Abu Rabi'ah, and the oppressed in Makkah. O Allah, tighten your grip on Mudar, and send them years of famine like the famine of Yusuf." (Sahih).