TrueHadith

امام کے قریب کن لوگوں کا ہونا مستحب ہے ؟

Sunan Ibn MajahHadith 966

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مَنَاکِبَنَا فِي الصَّلَاةِ وَيَقُولُ لَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُکُمْ لِيَلِيَنِّي مِنْکُمْ أُولُوا الْأَحْلَامِ وَالنُّهَی ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ

محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، اعمش، عمارة بن عمیر، ابومعمر، حضرت ابومسعود انصاری فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوتے) وقت ہمارے کندھوں پر ہاتھ پھیرتے اور فرمایا کرتے تھے آگے پیچھے مت ہونا کہیں تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے تم میں سے میرے قریب قریب (یعنی صف اوّل میں) دانشور اور ذی شعور لوگ کھڑے ہوں پھر جو لوگ ان سے قریب ہوں پھر جو لوگ ان سے قریب ہوں ۔

It was narrated that Abu Mas'ud Al-Ansari said: "The Messenger of Allah P.B.U.H used to gently pat our shoulders (to make sure the row was straight) at the time of prayer, saying: 'Keep (the rows) straight; do not differ from one another lest your hearts should suffer from discord. Let those who are forbearing and wise stand closest to me, then those who are next to them, then those who are next to them.'"(Sahih)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 967

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ أَنْ يَلِيَهُ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ لِيَأْخُذُوا عَنْهُ

نصر بن علی جہضمی، عبدالوہاب، حمید، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پسند کرتے تھے کہ مہاجرین و انصاری آپ کے قریب ہوں تاکہ آپ سے (علم اور احکام) حاصل کریں ۔

It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah P.B.U.H liked the Muhajirun and Ansar to stand closest to him, so that they could learn from him." (Sahih)

Permalink

Sunan Ibn MajahHadith 968

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی فِي أَصْحَابِهِ تَأَخُّرًا فَقَالَ تَقَدَّمُوا فَأْتَمُّوا بِي وَلْيَأْتَمَّ بِکُمْ مَنْ بَعْدَکُمْ لَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّی يُؤَخِّرَهُمْ اللَّهُ

ابو کریب، ابن ابی زائدہ، ابواشہب، ابونضرة، حضرت ابوسعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ آپ کے صحابہ میں بعض پیچھے رہتے ہیں تو فرمایا آگے بڑھو اور میری پیروی کرو اور تمہارے بعد والے تمہاری پیروی کریں کچھ ہمیشہ پیچھے ہوتے رہتے ہیں حتی کہ اللہ تعالیٰ بھی پھر ان کو پیچھے کر دیتے ہیں ۔

It was narrated from Abu Saeed that the Messenger of Allah P.B.U.H saw that some of his Companions tended to stand in the rear" so he said: "Come forward and follow me, and let those who are behind you follow your lead. If people continue to lag behind, Allah will pu t them back." (Sahih)

Permalink