TrueHadith

کنیز کا استبراء

Sunan DarimiHadith 1155

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ فِي اسْتِبْرَاءِ الْأَمَةِ إِنْ لَمْ تَكُنْ تَحِيضُ قَالَ خَمْسَةً وَأَرْبَعِينَ

ایسی کنیز جسے حیض نہ آتا ہو اس کے استبراء کے بارے میں طاؤس یہ کہتے ہیں اس کی مدت ٤٥ دن ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1156

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ

ابوقلابہ فرماتے ہیں: اس کی مدت تین ماہ ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1157

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ الرَّجُلِ يَبْتَاعُ الْجَارِيَةَ لَمْ تَبْلُغْ الْمَحِيضَ وَلَا تَحْمِلُ مِثْلُهَا كَمْ يَسْتَبْرِئُهَا قَالَ ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ و قَالَ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ بِخَمْسَةٍ وَأَرْبَعِينَ يَوْمًا

امام اوزاعی فرماتے ہیں میں نے زہری سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا جو ایک کنیز خریدتا ہے جو اپنی حیض کی عمر تک نہیں پہنچی اور اس لڑکی کو حمل بھی نہیں ہوسکتا اس کی مدت استبراء کتنی ہوگی انہوں نے جواب دیا تین ماہ۔ یحیی بن کثیر کہتے ہیں ایسی کنیز کے استبراء کی مدت ٤٥ دن ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1158

أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَى بْنِ بِشْرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ بِشَهْرٍ سُئِلَ عَبْد اللَّهِ بِأَيِّهِمَا تَقُولُ قَالَ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ أَوْثَقُ وَشَهْرٌ يَكْفِي

عکرمہ کہتے ہیں (ایسی کنیز کے استبراء کی مدت) ایک ماہ ہوگی۔ امام ابومحمد دارمی سے سوال کیا گیا آپ ان دونوں میں سے کون سے قول کے مطابق فتوی دیتے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا تین ماہ اس کے لئے زیادہ قابل وثوق ہیں۔ ویسے ایک ماہ بھی کافی ہے۔

-

Permalink