TrueHadith

جس خاتون کے دو ولی اس کی شادی کردیں۔

Sunan DarimiHadith 2097

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَوْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا امْرَأَةٍ زَوَّجَهَا وَلِيَّانِ لَهَا فَهِيَ لِلْأَوَّلِ مِنْهُمَا وَأَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ بَيْعًا مِنْ رَجُلَيْنِ فَهُوَ لِلْأَوَّلِ مِنْهُمَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ

حضرت عقبہ بن عامر یا شاید حضرت سمرہ بن جندب بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس خاتون کے دو ولی اس کی شادی کردیں تو جس نے پہلے کی تھی وہ صحیح شمار ہوگی اور جو شخص کسی دو شخصوں کے ساتھ کوئی سودا کرلے تو وہ پہلے کے ساتھ سوداشمار ہوگا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت سمرہ سے منقول ہے۔

-

Permalink