TrueHadith

رکوع و سجود میں قرات کرنا منع ہے۔

Sunan DarimiHadith 1291

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ أَلَا إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا رَبَّكُمْ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے پردہ ہٹایا لوگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں صفیں قائم کرکے نماز ادا کررہے تھے آپ نے فرمایا اے لوگو۔ نبوت کی بشارت دینے والی چیزوں میں سچے خواب باقی رہ گئے ہیں جنہیں مسلمان دیکھتا ہے۔ راوی کو شک ہے وہ خواب جو اسے دکھائے جاتے ہیں یاد رکھنا مجھے رکوع و سجود میں قرات کرنے سے منع کیا گیا ہے رکوع میں تم اپنے پروردگار کی عظمت کا ذکر کیا کرو اور سجدے میں بھرپور دعائیں کیا کرو۔ کیونکہ اس میں دعا قبول ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1292

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ أَوْ سَاجِدٌ فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے رکوع و سجدے کی حالت میں قرات سے منع کیا گیا ہے، رکوع میں اپنے پروردگار کی عظمت کا ذکر کرو اور سجدے میں بھرپور دعائیں مانگا کرو۔ کیونکہ اس میں دعائیں قبول ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

-

Permalink