TrueHadith

قبلہ کا بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف منتقل ہو جانا

Sunan DarimiHadith 1206

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا النَّاسُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ فِي قُبَاءٍ جَاءَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ وَأُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا وَكَانَ وُجُوهُ النَّاسِ إِلَى الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا فَوَجَّهُوا إِلَى الْكَعْبَةِ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں قبا میں چند لوگ فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک شخص آیا اور بولا نبی اکرم پر قرآن کا نیا حکم جاری ہوا ہے اور آپ کو کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس لیے تم لوگ بھی اس طرف منہ کر کے نماز پڑھو لوگوں کے چہرے اس وقت شام کی طرف تھے وہ اسی حالت میں گھوم گئے اور اپنا منہ کعبہ کی طرف کرلیا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1207

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ الَّذِينَ مَاتُوا وَهُمْ يُصَلُّونَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں عرض کی گئی یا رسول اللہ ان لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے رہے اور اسی حالت میں فوت ہوگئے تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ اللہ تمہارے ایمان کو ضائع نہیں کرے گا۔

-

Permalink