TrueHadith

مسجد کی طرف جاتے ہوئے انگلیوں میں انگلیاں ڈالنا یا انگلیاں چٹخانا منع ہے۔

Sunan DarimiHadith 1368

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ الْحَنَّاطِ قَالَ أَدْرَكَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ بِالْبَلَاطِ وَأَنَا مُشَبِّكٌ بَيْنَ أَصَابِعِي فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا إِلَى الصَّلَاةِ فَلَا يُشَبِّكُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ

ابوثمامہ بیان کرتے ہیں بلاط میں حضرت کعب بن عجرہ مجھ سے ملے میں نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنسائی ہوئی تھیں تو حضرت کعب نے فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب کوئی وضو کرنے کے بعد مسجد کی طرف نماز کے لیے جانے لگے تو اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں نہ پھنسائے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1369

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَعَمَدْتَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا تُشَبِّكَنَّ بَيْنَ أَصَابِعِكَ فَإِنَّكَ فِي صَلَاةٍ

حضرت کعب بن عجرہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا جب تم وضو کرو اور مسجد میں جانے لگو تو اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں نہ پھنساؤ کیونکہ تم گویا نماز کی حالت میں ہو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1370

أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ ثُمَّ خَرَجَ يُرِيدُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ فَلَا تَقُولُوا هَكَذَا يَعْنِي يُشَبِّكُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص وضو کرے اور پھر نماز پڑھنے کے لیے جائے وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر واپس آجائے لہذا اس طرح نہ کیا جائے روای کہتے ہیں یعنی اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنسایا کرو ۔

-

Permalink