TrueHadith

ایک ہی کپڑا اوڑھ کر نماز پڑھنا

Sunan DarimiHadith 1335

أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُصَلِّي الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ قَالَ أَوَ كُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ أَوْ لِكُلِّكُمْ ثَوْبَانِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے عرض کی یا رسول اللہ کیا کوئی شخص ایک ہی کپڑا اوڑھ کر نماز پڑھ سکتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کیا تم میں سے ہر شخص دو کپڑے پاتا ہے ۔ کیا تم میں ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1336

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَى عَاتِقِهِ مِنْهُ شَيْءٌ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی بھی شخص ایک کپڑا اس طرح اوڑھ کر استعمال نہ کرے کہ اس کے کندھے پر کپڑا نہ ہو۔

-

Permalink