TrueHadith

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے احادیث دوسروں تک پہنچانا اور سنت کی تعلیم دینا۔

Sunan DarimiHadith 541

أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ حَسَّانَ عَنْ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً وَحَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ

حضرت ابوکبشہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ بن عمرو کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ وہ فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا میری طرف سے دوسروں تک پہنچا دو خواہ ایک ہی آیت ہو اور بنی اسرائیل کے حوالے سے روایت بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور جو شخص میری طرف سے جان بوجھ کر کوئی جھوٹی بات منسوب کرے اسے جہنم میں اپنے مخصوص مقام پر پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 542

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ أَبُو عِيسَى الشَّيْبَانِيُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا يَغْلِبُونَا عَلَى ثَلَاثٍ أَنْ نَأْمُرَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَنْهَى عَنْ الْمُنْكَرِ وَنُعَلِّمَ النَّاسَ السُّنَنَ

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہدایت کی تھی کہ ہم تین معاملات کے بارے میں کوتاہی کا شکا ر نہ ہوں۔ ایک یہ کہ نیکی کا حکم کریں اور برائی سے منع کریں اور لوگوں کو تعلیم دیں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 543

أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ كَانَ أَبُو أُمَامَةَ إِذَا قَعَدْنَا إِلَيْهِ يَجِيئُنَا مِنْ الْحَدِيثِ بِأَمْرٍ عَظِيمٍ وَيَقُولُ لَنَا اسْمَعُوا وَاعْقِلُوا وَبَلِّغُوا عَنَّا مَا تَسْمَعُونَ قَالَ سُلَيْمٌ بِمَنْزِلَةِ الَّذِي يُشْهِدُ عَلَى مَا عَلِمَ

سلیم بن عامر بیان کرتے ہیں جب حضرت ابوامامہ کی خدمت میں حاضر ہوتے تو وہ ہمیں بہت اہم احادیث سنایا کرتے تھے اور ہمیں یہ کہا کرتے تھے انہیں سن لو اور یاد رکھو اور ہماری طرف سے جو کچھ تم نے سنا ہے اس کی تبلیغ کرو۔ سلیم فرماتے ہیں ایسا شخص اس شخص کی مانند ہے جو علم رکھنے والے کے بارے میں گواہی دیتا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 544

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ أَتَيْتُ أَبَا ذَرٍّ وَهُوَ جَالِسٌ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْوُسْطَى وَقَدْ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَيْهِ يَسْتَفْتُونَهُ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَوَقَفَ عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ أَلَمْ تُنْهَ عَنْ الْفُتْيَا فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ فَقَالَ أَرَقِيبٌ أَنْتَ عَلَيَّ لَوْ وَضَعْتُمْ الصَّمْصَامَةَ عَلَى هَذِهِ وَأَشَارَ إِلَى قَفَاهُ ثُمَّ ظَنَنْتُ أَنِّي أُنْفِذُ كَلِمَةً سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ تُجِيزُوا عَلَيَّ لَأَنْفَذْتُهَا

ابوکثیر بیان کرتے ہیں میرے والد نے مجھے یہ بات بتائی ہے میں حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ اس وقت درمیانی جمرہ کے پاس تشریف فرما تھے لوگ ان کے پاس جمع تھے اور ان سے مسائل دریافت کر رہے تھے ایک شخص ان کے پاس آیا اور انکے پاس کھڑا ہو کر بولا کیا آپ کو فتوی دینے سے منع نہیں کیا گیا۔ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا اور پوچھا کیا تم میرے نگران ہو اگر اس جگہ پر، انہوں نے اپنی گردن کی طرف اشارہ کیا اور کہا، تلوار رکھ دی جائے اور پھر مجھے یہ اندازہ ہو کہ تمہارے مجھے قتل کرنے سے پہلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہوئی ایک بات بیان کرسکتاہوں تو میں وہ بھی کروں گا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 545

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبَّادٌ هُوَ ابْنُ الْعَوَّامِ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ شَيْءٍ فَقَالَ يَا أَبَا الْعَالِيَةِ أَتُرِيدُ أَنْ تَكُونَ مُفْتِيًا فَقُلْتُ لَا وَلَكِنْ لَا آمَنُ أَنْ تَذْهَبُوا وَنَبْقَى فَقَالَ صَدَقَ أَبُو الْعَالِيَةِ

ابوعالیہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک چیز کے بارے میں سوال کیا انہوں نے فرمایا اے ابوعالیہ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تم مفتی بن جاؤ میں نے جواب دیا نہیں لیکن یہ بھی اندیشہ ہے کہ آپ جیسے لوگ رخصت ہوجائیں گے اور ہم جیسے باقی رہ جائیں گے تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا ابوالعالیہ نے سچ کہا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 546

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ عَبِيدَةُ يَأْتِي عَبْدَ اللَّهِ كُلَّ خَمِيسٍ فَيَسْأَلُهُ عَنْ أَشْيَاءَ غَابَ عَنْهَا فَكَانَ عَامَّةُ مَا يُحْفَظُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِمَّا يَسْأَلُهُ عَبِيدَةُ عَنْهُ

ابراہیم نخعی فرماتے ہیں عبیدہ حضرت عبداللہ کی خدمت میں ہر جمعرات کو حاضر ہوا کرتے تھے اور ان سے ان چیزوں کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے جوان کے علم میں نہیں ہیں تو ابراہیم نے حضرت عبداللہ کی زبانی سنی ہوئی زیادہ تر وہی باتیں یاد رکھی ہیں جن کے بارے میں عبیدہ نے ان سے سوال کیا تھا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 547

أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا غَسَّانُ هُوَ ابْنُ مُضَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ يَقُولُ مَا لَكُمْ لَا تَسْأَلُونِي أَفْلَسْتُمْ

سعید بن یزید بیان کرتے ہیں میں نے عکرمہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا تم لوگ مجھ سے سوال کیوں نہیں کرتے کیا تم لوگ مفلس ہوگئے ہو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 548

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُكْتِبُ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ الْعِلْمُ خَزَائِنُ وَتَفْتَحُهَا الْمَسْأَلَةُ

ابن شہاب بیان کرتے ہیں علم خزانوں کی طرح ہے اور سوال کرنے کے ذریعے انہیں کھولا جا سکتا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 549

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ مَنْ رَقَّ وَجْهُهُ رَقَّ عِلْمُهُ وَوَكِيعٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ مَنْ رَقَّ وَجْهُهُ جَهِلَ عِلْمُهُ وَعَنْ ضَمْرَةَ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَنْ رَقَّ وَجْهُهُ رَقَّ عِلْمُهُ

ابراہیم نخعی ارشاد فرماتے ہیں جس شخص کا نرم چہرہ ہوگا اسکا علم بھی نرم ہوگا۔ شعبی ارشاد فرماتے ہیں جس شخص کا نرم چہرہ ہوگا اسکاعلم بھی نرم ہوگا۔ حضرت عمر بن خطاب ارشاد فرماتے ہیں جس شخص کا نرم چہرہ ہوگا اسکا علم بھی نرم ہوگا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 550

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ لَا يَتَعَلَّمُ مَنْ اسْتَحْيَا وَاسْتَكْبَرَ

مجاہد ارشاد فرماتے ہیں جو شخص شرماتا ہو اور جو تکبر کرتا ہو وہ علم حاصل نہیں کرسکتا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 551

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يَجْمَعُ بَنِيهِ فَيَقُولُ يَا بَنِيَّ تَعَلَّمُوا فَإِنْ تَكُونُوا صِغَارَ قَوْمٍ فَعَسَى أَنْ تَكُونُوا كِبَارَ آخَرِينَ وَمَا أَقْبَحَ عَلَى شَيْخٍ يُسْأَلُ لَيْسَ عِنْدَهُ عِلْمٌ

ہشام بن عروہ اپنے والد کے بارے میں نقل کرتے ہیں انہوں نے اپنے بچوں کو جمع کیا اور ارشاد فرمایا اے میرے بیٹو تم لوگ علم حاصل کیا کرو کیونکہ ابھی تم بچے ہو لیکن کل کو بڑے ہوجاؤ گے تو کسی عمر رسیدہ کے بارے میں یہ چیز کتنی بری ہے کہ اس سے کوئی ایسا سوال کیا جائے جس کا اسے پتا ہی نہ ہو۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 552

أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَضَعُ فِي رِجْلَيَّ الْكَبْلَ وَيُعَلِّمُنِي الْقُرْآنَ وَالسُّنَنَ

عکرمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ میرے پاؤں میں بیڑی ڈال کر مجھے قرآن اور سنت کی تعلیم دیتے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 553

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الضُّرَيْسِ قَالَ سَمِعْتُ سُفْيَانَ يَقُولُ مَنْ تَرَأَّسَ سَرِيعًا أَضَرَّ بِكَثِيرٍ مِنْ الْعِلْمِ وَمَنْ لَمْ يَتَرَأَّسْ طَلَبَ وَطَلَبَ حَتَّى يَبْلُغَ

سفیان بیان کرتے ہیں جو شخص جلدی پیشوا بننے کی کوشش کرے گا وہ بہت علم سے محروم رہ جائے گا اور جو شخص جلدی بڑا بننے کی کوشش نہیں کرے گا وہ علم حاصل کرتا رہے گا اور اس وقت تک حاصل کرتا رہے گا جب تک علم میں کمال کی حدتک نہیں پہنچ جاتا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 554

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ عِلْمٌ لَا يُقَالُ بِهِ كَكَنْزٍ لَا يُنْفَقُ مِنْهُ

حضرت سلمان فارسی بیان کرتے ہیں ایسا علم جسے بیان نہ کیا جائے اس کی مثال اس خزانے جیسی ہے جس میں سے خرچ نہ کیا جائے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 555

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ أَبِي عِيَاضٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ عِلْمٍ لَا يُنْتَفَعُ بِهِ كَمَثَلِ كَنْزٍ لَا يُنْفَقُ مِنْهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی نے ارشاد فرمایا جس علم کے ذریعے نفع نہ حاصل کیا جائے اس کی مثال اس خزانے کی مانند ہے جس میں سے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کیا جائے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 556

أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَقَ عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ عَمِّهِ قَالَ بَلَغَنِي أَنَّ سَلْمَانَ كَتَبَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ إِنَّ الْعِلْمَ كَالْيَنَابِيعِ يَغْشَاهُنَّ النَّاسُ فَيَخْتَلِجُهُ هَذَا وَهَذَا فَيَنْفَعُ اللَّهُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ وَإِنَّ حِكْمَةً لَا يُتَكَلَّمُ بِهَا كَجَسَدٍ لَا رُوحَ فِيهِ وَإِنَّ عِلْمًا لَا يُخْرَجُ كَكَنْزٍ لَا يُنْفَقُ مِنْهُ وَإِنَّمَا مَثَلُ الْعَالِمِ كَمَثَلِ رَجُلٍ حَمَلَ سِرَاجًا فِي طَرِيقٍ مُظْلِمٍ يَسْتَضِيءُ بِهِ مَنْ مَرَّ بِهِ وَكُلٌّ يَدْعُو لَهُ بِالْخَيْرِ

موسی بن یسار اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں مجھے یہ پتا چلا کہ حضرت سلمان نے خط میں حضرت ابودرداء کو یہ لکھا کہ علم ان چشموں کی مانند ہے جن پر لوگ آتے ہیں یہ فلاں شخص کو اپنی طرف لے آتا ہے اور فلاں کو لے آتا ہے اس کے ذریعے اللہ کئی لوگوں کو نفع عطا کرتا ہے۔ ایسی دانائی جس کی گفتگو نہ کی جائے وہ ایک ایسے جسم کی مانند ہے جس میں روح نہیں ہوتی اور ایسا علم جسے دوسروں تک پہنچایا نہ جائے ایسے خزانے کی مانند ہے جس میں سے خرچ نہ کیا جائے اور عالم کی مثال اس شخص کی مانند ہے جو تاریک راستے میں چراغ اٹھا کر کھڑا ہوجائے تاکہ گزرنے والا شخص اس کی روشنی سے فیض یاب ہوسکے ہر شخص ایسے شخص کے لیے دعائے خیر کرتا ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 557

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ يَتْبَعُ الرَّجُلَ بَعْدَ مَوْتِهِ ثَلَاثُ خِلَالٍ صَدَقَةٌ تَجْرِي بَعْدَهُ وَصَلَاةُ وَلَدِهِ عَلَيْهِ وَعِلْمٌ أَفْشَاهُ يُعْمَلُ بِهِ بَعْدَهُ

ابراہیم نخعی فرماتے ہیں مرنے کے بعد تین چیزیں انسان تک پہنچتی ہیں ایک وہ صدقہ جو اس کے بعد بھی جاری رہے دوسرا اس کی اولاد کی اس کے بارے میں دعا اور تیسرا وہ علم جسے اس نے پھیلایا ہو اور اسکے بعد بھی اس پر عمل ہوتا رہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 558

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ أَوْ صَدَقَةٍ تَجْرِي لَهُ أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہوجاتا ہے سوائے تین اعمال کے وہ علم جس کے زریعے نفع حاصل کیا جائے وہ صدقہ جو جاری ہو اور وہ نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی ہے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 559

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ الْمُزَنِيِّ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ قَالَ حِينَ قَدِمَ الْبَصْرَةَ بَعَثَنِي إِلَيْكُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أُعَلِّمُكُمْ كِتَابَ رَبِّكُمْ وَسُنَّتَكُمْ وَأُنَظِّفُ طُرُقَكُمْ

حضرت ابوموسی کے بارے میں منقول ہے کہ جب وہ بصرہ تشریف لائے تو یہ کہا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے تم لوگوں کی طرف بھیجا ہے میں تمہیں تمہارے پروردگار کی کتاب اور اسکی سنت کی تعلیم دوں گا اور تمہارے راستوں کو صاف کروں گا۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 560

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَلَّى حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي دَاوُدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَخْبَرَةَ عَنْ سَخْبَرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ كَانَ كَفَّارَةً لِمَا مَضَى

حضرت سخبرہ نبی اکرم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص علم کا حصول شروع کرے یہ کام اسکے گزشتہ گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتا ہے۔

-

Permalink