TrueHadith

حالت احرام والے شخص کا بچھنے لگوانا

Sunan DarimiHadith 1749

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں بچھنے لگوائے تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1750

حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَحْيِ جَمَلٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ

حضرت عبداللہ بن بحینہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لحی جمل کے مقام پر پچھنے لگوائے تھے آپ اس وقت حالت احرام میں تھے۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1751

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ وَطَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ قَالَ إِسْحَقُ قَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً عَنْ عَطَاءٍ وَمَرَّةً عَنْ طَاوُسٍ وَجَمَعَهُمَا مَرَّةً

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں بچھنے لگوائے تھے۔ اسحق بیان کرتے ہیں سفیان اس حدیث کو کبھی عطاء کے حوالے سے بیان کرتے ہیں اور کبھی طاؤس کے حوالے سے بیان کرتے ہیں اور کبھی ان دونوں کے حوالے سے ایک ساتھ ذکر کرتے ہیں۔

-

Permalink

Sunan DarimiHadith 1792

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ وَرَدِيفُهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَأَنَاخَ فِي أَصْلِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ وَسَعَى النَّاسُ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِلَالٌ وَأُسَامَةُ فَقُلْتُ لِبِلَالٍ مِنْ وَرَاءِ الْبَابِ أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ فَذَكَرَ نَحْوَهُ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو حضرت اسامہ بن زید آپ کے ہمراہ سواری پر سوار تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے قریب اپنی سواری کو بٹھایا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں وہ دوڑتے ہوئے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت بلال اور حضرت اسامہ خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے میں نے دروازے سے باہر حضرت بلال سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز ادا کی ہے تو انہوں نے جواب دیا دو ستونوں کے درمیان۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہوئے آپ کے ہمراہ حضرت اسامہ بن زید بھی تھے اور حضرت بلال اور حضرت عثمان بن طلحہ تھے۔ (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)

-

Permalink