TrueHadith

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکہ میں داخل ہونے کا وقت

Sunan An-Nasa'iHadith 2821

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّائِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ لِصُبْحِ رَابِعَةٍ وَهُمْ يُلَبُّونَ بِالْحَجِّ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحِلُّوا

محمد بن معمر، حبان، وہیب، ایوب، ابوعالیة، براء، ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ماہ ذی الحجہ کی چار تاریخ کو صبح کے وقت مکہ مکرمہ میں حج کرنے کے واسطے لبیک کہتے ہوئے داخل ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو عمرہ کر کے احرام کھولنے کا حکم فرمایا۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and his Companions came on the morning of the fourth day (of Dhul-Hijjah), reciting the Talbiyah for Hajj, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commanded them to exit Ihrám.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 2822

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ کَثِيرٍ أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّائِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَرْبَعٍ مَضَيْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ وَقَدْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ فَصَلَّی الصُّبْحَ بِالْبَطْحَائِ وَقَالَ مَنْ شَائَ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً فَلْيَفْعَلْ

محمد بن بشار، یحیی بن کثیر، ابوغسان، شعبة، ایوب، ابوعالیة، براء، ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کی نیت کی تھی چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطحاء کے مقام پر نماز فجر ادا فرمائی اور ارشاد فرمایا جس شخص کا دل چاہے اس کو عمرہ میں تبدیل کر لے۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came on the fourth day of Dhul-Hijjah having entered Ihram for Hajj. He prayed Subh in Al Batha’ and said: ‘Whoever wants to make it ‘Umrah, let him do so.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 2823

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعَيْبٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ عَطَائٌ قَالَ جَابِرٌ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ صَبِيحَةَ رَابِعَةٍ مَضَتْ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ

عمران بن یزید، شعیب، ابن جریج، عطاء، جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار ذوالحجہ کی صبح کو مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے۔

Jabir said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم came to Makkah on the morning of the fourth of Dhul-Hijjah.” (Sahih)

Permalink