TrueHadith

مقروض شخص کی جنازہ کی نماز

Sunan An-Nasa'iHadith 1934

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلُّوا عَلَی صَاحِبِکُمْ فَإِنَّ عَلَيْهِ دَيْنًا قَالَ أَبُو قَتَادَةَ هُوَ عَلَيَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْوَفَائِ قَالَ بِالْوَفَائِ فَصَلَّی عَلَيْهِ

محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، عثمان بن عبداللہ بن موہب، عبداللہ بن ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک انصاری شخص کا جنازہ آیا نماز جنازہ کے لیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرات صحابہ کرام سے فرمایا کہ تم لوگ اپنے صاحب پر نماز جنازہ پڑھ لو (میں اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھوں گا) اس لیے کہ یہ شخص مقروض ہے۔ حضرت ابوقتادہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ قرضہ میرے ذمہ ہے۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اس اقرار کو مکمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہاں پورا کروں گا تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص پر نماز پڑھی۔

It was narrated that Jabir said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would not pray for a man who owed a debt. A deceased person was brought to him and he said: ‘Does he owe any debt?’ They said: ‘Yes, he owes two Dinars.’ He said: ‘Pray for your companion.’ Abu Qatadah said: ‘I will pay them, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.’ So he prayed for him. Then, when Allah made His Messenger rich through conquest, he said: ‘I am closer to each believer than his own self. Whoever leaves behind a debt, I will pay it, and whoever leaves behind wealth, it is for his heirs.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 1935

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْأَکْوَعِ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَنَازَةٍ فَقَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ صَلِّ عَلَيْهَا قَالَ هَلْ تَرَکَ عَلَيْهِ دَيْنًا قَالُوا نَعَمْ قَالَ هَلْ تَرَکَ مِنْ شَيْئٍ قَالُوا لَا قَالَ صَلُّوا عَلَی صَاحِبِکُمْ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو قَتَادَةَ صَلِّ عَلَيْهِ وَعَلَيَّ دَيْنُهُ فَصَلَّی عَلَيْهِ

عمروبن علی و محمد بن مثنی، یحیی، یزید بن ابوعبید، سلمہ ابن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک جنازہ آیا۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اس پر نماز پڑھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا اس شخص کے ذمہ قرض ہے؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا وہ شخص کوئی جائیداد وغیرہ چھوڑ گیا ہے کہ جس سے اس شخص کا قرض ادا کیا جا سکے؟ لوگوں نے عرض کیا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اپنے صاحب پر نماز پڑھ لو ایک انصاری شخص کے جن کو حضرت ابوقتادہ کہتے تھے انہوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ لیں وہ قرض میرے ذمہ ہے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (مطمئن ہو کر) نماز جنازہ پڑھی۔

It was narrated from Abu Hurairah that if a believer died with debts outstanding, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would ask whether he had left behind anything to pay off his debts. If they said yes, he would pray for him, but if they said no, he would say: “Pray for your companion.” Then, when Allah made His Messenger rich through conquest, he said: “I am closer to ie believers than their own selves. Whoever dies and leaves behind a ,,t, I will pay it, and whoever ayes behind wealth, it is for his heirs.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 1936

أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقُوْمَسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي عَلَی رَجُلٍ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَأُتِيَ بِمَيْتٍ فَسَأَلَ أَعَلَيْهِ دَيْنٌ قَالُوا نَعَمْ عَلَيْهِ دِينَارَانِ قَالَ صَلُّوا عَلَی صَاحِبِکُمْ قَالَ أَبُو قَتَادَةَ هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَصَلَّی عَلَيْهِ فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَی رَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا أَوْلَی بِکُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ مَنْ تَرَکَ دَيْنًا فَعَلَيَّ وَمَنْ تَرَکَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ

نوح بن حبیب القومسی، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک جنازہ پیش ہوا لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اس کی نماز جنازہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا کیا اس شخص کے ذمہ قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کیا جی ہاں! اس شخص کے ذمہ دو دینار قرض ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اس کی نماز (جنازہ) پڑھ لو۔ یہ سن کر ابوقتادہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں دونوں دینار ادا کروں گا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ پڑھ دی اور جس وقت خداوند قدوس نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (حالات میں) وسعت (مال غنیمت) عطا فرما دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں ہر ایک مومن پر اس کے نفس سے زیادہ حق رکھتا ہوں اور جو کوئی مقروض ہو کر مر جائے تو وہ قرض میرے ذمہ ہے اور جو شخص مال چھوڑ کر مر جائے تو وہ اس کے ورثہ کا ہے۔

It was narrated from Jabir bin Samurah that a man killed himself with an arrowhead and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “As for me, I will not pray for him.” (Sahih).

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 1937

أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا تُوُفِّيَ الْمُؤْمِنُ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ سَأَلَ هَلْ تَرَکَ لِدَيْنِهِ مِنْ قَضَائٍ فَإِنْ قَالُوا نَعَمْ صَلَّی عَلَيْهِ وَإِنْ قَالُوا لَا قَالَ صَلُّوا عَلَی صَاحِبِکُمْ فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی رَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ فَمَنْ تُوُفِّيَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَعَلَيَّ قَضَاؤُهُ وَمَنْ تَرَکَ مَالًا فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ

یونس بن عبدالاعلی، ابن وہب، یونس و ابن ابوذئب، ابن شہاب، ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس وقت کوئی مومن وفات کر جاتا اور وہ شخص مقروض ہوتا تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دریافت فرماتے کہ یہ شخص اپنے قرض کے مطابق جائیداد چھوڑ گیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس شخص پر نماز جنازہ پڑھ دیتے۔ اگر صحابہ کرام فرماتے کہ مرنے والے کے ذمہ کسی قسم کا قرض ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ سے فرماتے کہ تم اس پر نماز پڑھ لو۔ جب کہ خداوند قدوس نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر (دنیا کو) وسیع کر دیا (یعنی مال غنیمت زیادہ حاصل ہوگیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مومن پر ان کی جانوں سے زیادہ مہربان ہوں۔ پس جو شخص وفات کر جائے مقروض ہو کر تو اس کا قرضہ میرے ذمہ ہے اور جو شخص مال چھوڑ کر مر جائے تو وہ اس کے ورثہ کا ہے۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever throws himself down from a mountain and kills himself, he will be in the Fire of Hell, throwing himself down forever and ever. Whoever sips poison and kills himself, he will be in the Fire of Hell with his poison in his hand, Sipping it forever and ever. And Whoever kills himself with a piece of iron” — then I missed something, (one of the narrators) Khalid said — “will have his piece of iron in his hand, stabbing himself in the stomach in the Fire of Hell, forever and ever.” (Sahih)

Permalink