TrueHadith

اگر عید اور جمعہ ایک ہی روز ہوں تو جس شخص نے نماز عید پڑھی ہو اسے جمعہ پڑھنے یا نہ پڑھنے کا اختیار ہے

Sunan An-Nasa'iHadith 1573

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ إِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ سَأَلَ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ أَشَهِدْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِيدَيْنِ قَالَ نَعَمْ صَلَّی الْعِيدَ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ ثُمَّ رَخَّصَ فِي الْجُمُعَةِ

عمروبن علی، عبدالرحمن بن مہدی، اسرائیل، عثمان بن مغیرة، ایاس بن ابورملة، معاویہ بن سفیان نے زید بن ارقم سے پوچھا کہ کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عیدین کے موقع پر موجود تھے؟ فرمایا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی عید کی نماز پڑھائی تھی پھر جمعہ کے لیے اجازت تھی کہ اگر (کوئی شخص) چاہے تو آئے اور جی نہ چاہے تو نہ آئے۔

It was narrated from ‘Aishah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم entered upon her and there were two girls with her who were beating the Duff Abu Bakr scolded them, but the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Leave them, for every people has an Eid.” (Sahih)

Permalink

Sunan An-Nasa'iHadith 1574

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ کَيْسَانَ قَالَ اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَی عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَأَخَّرَ الْخُرُوجَ حَتَّی تَعَالَی النَّهَارُ ثُمَّ خَرَجَ فَخَطَبَ فَأَطَالَ الْخُطْبَةَ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّی وَلَمْ يُصَلِّ لِلنَّاسِ يَوْمَئِذٍ الْجُمُعَةَ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ أَصَابَ السُّنَّةَ

محمد بن بشار، یحیی، عبدالحمید بن جعفر، وہب بن کیسان کہتے ہیں کہ ابن زبیر کے زمانہ خلافت میں عید جمعہ کے دن ہوگئی۔ تو انہوں نے دن چڑھے تک نکلنے میں تاخیر کی پھر نکلے اور ایک طویل خطبہ دینے کے بعد منبر سے اتر کر نماز ادا فرمائی اور اس دن لوگوں نے جمعہ کی نماز نہیں پڑھی۔ جب اس وقعہ کا ذکر عبداللہ ابن عباس کے سامنے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا انہوں نے سنت پر عمل کیا۔

It was narrated that ‘Aishah said: “The black people came and played in front of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on the day of ‘Eid. He called me and I watched them from over his shoulder, and I continued to watch them until I was the one who moved away.” (Sahih).

Permalink