TrueHadith

قیامت میں اٹھائے جانے اور صور کا بیان

Sunan Abu DawoodHadith 4115

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا أَسْلَمُ عَنْ بِشْرِ بْنِ شَغَافٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الصُّورُ قَرْنٌ يُنْفَخُ فِيهِ

مسدد، معمتر، اسلم، بشر بن شغاف، حضرت عبیداللہ بن عمرو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ صور ایک سنکھ ہے جس میں پھونکا جائے گا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4118

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلَّ ابْنِ آدَمَ تَأْکُلُ الْأَرْضُ إِلَّا عَجْبَ الذَّنَبِ مِنْهُ خُلِقَ وَفِيهِ يُرَکَّبُ

قعنبی، مالک، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی کی تمام اعضاء بدن کو زمین کھا کر ختم کردیتی ہے سوائے ریڑھ کی ہڈی کے کہ اس سے انسان پیدا کیا گیا اور قیامت میں اسی سے مرکب کر کے اٹھایا جائے گا۔

-

Permalink