TrueHadith

ایمان میں کمی اور زیادتی کے دلائل

Sunan Abu DawoodHadith 4062

Narrated by AbuHurayrah

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا

احمد بن حنبل، یحیی ابن سعید ، محمد بن عمر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں میں ایمان کے اعتبار سے سب سے کامل شخص ان میں بہترین اخلاق والا ہے۔

Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: The most perfect believer in respect of faith is he who is best of them in manners.

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4065

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ح و حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَمَ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ قَسْمًا فَقُلْتُ أَعْطِ فُلَانًا فَإِنَّهُ مُؤْمِنٌ قَالَ أَوْ مُسْلِمٌ إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ الْعَطَائَ وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ مَخَافَةَ أَنْ يُکَبَّ عَلَی وَجْهِهِ

احمد بن حنبل، عبدالرزاق، ابراہیم بن بشار، سفیان، معمر، زہری، حضرت عامر بن سعید اپنے والد حضرت سعد بن ابی وقاص سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کے درمیان مال تقسیم کیا تو میں نے عرض کیا کہ (یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فلاں شخص کو بھی دیجیے کیونکہ وہ مومن ہے۔ آپ نے فرمایا کہ یا مسلم ہے بیشک میں کسی کو مال وغیرہ دیتا ہوں لیکن وہ شخص جس کو نہیں دیتا ہوں مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے۔ اس ڈر سے (دیتا ہوں) کہ کہیں وہ اوندھے منہ نہ گر جائیں

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4063

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَعْطَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالًا وَلَمْ يُعْطِ رَجُلًا مِنْهُمْ شَيْئًا فَقَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطَيْتَ فُلَانًا وَفُلَانًا وَلَمْ تُعْطِ فُلَانًا شَيْئًا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ مُسْلِمٌ حَتَّی أَعَادَهَا سَعْدٌ ثَلَاثًا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَوْ مُسْلِمٌ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي أُعْطِي رِجَالًا وَأَدَعُ مَنْ هُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُمْ لَا أُعْطِيهِ شَيْئًا مَخَافَةَ أَنْ يُکَبُّوا فِي النَّارِ عَلَی وُجُوهِهِمْ

محمد بن عیبد اللہ، محمد بن ثور، معمر، زہری، حضرت عامربن سعد بن ابی وقاص فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کو (مال وغیرہ) دیا اور ان میں سے ایک آدمی کو کچھ نہیں دیا۔ تو سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ نے فلاں فلاں کو تو دے دیا۔ اور فلاں کو کچھ نہیں دیا باوجود اس کے کہ وہ مومن ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یا وہ مسلم ہے؟ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تین مرتبہ اس کا اعادہ کیا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہی کہتے ہیں کہ یا وہ مسلم ہے پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیشک میں کچھ لوگوں کو دے دیتا ہوں اور اس کو چھوڑ دیتا ہوں جو مجھے ان لوگوں سے زیادہ محبوب ہے جن کو میں دیتا ہوں اسے کچھ نہیں دیتا اس ڈر سے کہ کہیں وہ اوندھے منہ آگ میں نہ ڈال دئیے جائیں۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4064

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ قَالَ وَقَالَ الزُّهْرِيُّ قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَکِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا قَالَ نَرَی أَنَّ الْإِسْلَامَ الْکَلِمَةُ وَالْإِيمَانَ الْعَمَلُ

محمد بن عبید، ابن ثور، معمر اور زہری نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد، ، قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَکِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا، ، ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام کلمہ کے اقرار کا نام ہے اور ایمان اعمال (صالحہ) کرنے کا نام ہے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4066

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ وَاقِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي کُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ

ابوالولید طیالسی، شعبہ، واقد بن عبد اللہ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ میرے بعد کافر ہو کر پلٹ نہ جانا کہ تم میں سے ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4067

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّمَا رَجُلٍ مُسْلِمٍ أَکْفَرَ رَجُلًا مُسْلِمًا فَإِنْ کَانَ کَافِرًا وَإِلَّا کَانَ هُوَ الْکَافِرُ

عثمان ابن شیبہ، جریر، فضیل، غزوان، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو مسلمان شخص بھی کسی مسلمان کو کافر قرار دے تو اگر وہ (واقعی) کافر ہے توٹھیک ہے ورنہ کہنے والا کافر ہوجائے گا۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4068

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فِيهِ فَهُوَ مُنَافِقٌ خَالِصٌ وَمَنْ کَانَتْ فِيهِ خَلَّةٌ مِنْهُنَّ کَانَ فِيهِ خَلَّةٌ مِنْ نِفَاقٍ حَتَّی يَدَعَهَا إِذَا حَدَّثَ کَذَبَ وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ

ابوبکربن ابوشیبہ، عبداللہ بن مرہ، مسروق، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چار باتیں ایسی ہیں کہ اگر وہ سب کسی انسان میں ہوں تو وہ خالص اور جس کے اندر ان چار میں سے کوئی ایک بات پائی جائے تو اس کے اندر نفاق کی ایک عادت ہے یہاں تک کہ اسے چھوڑ دے۔ (وہ چار باتیں ہیں) جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔ جب وعدہ کرے تو وفا نہ کرے۔ جب کوئی معاہدہ کرے تو غداری کر جائے۔ جب کسی سے جھگڑا کرے تو بدکلامی کرے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4069

حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْأَنْطَاکِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَالتَّوْبَةُ مَعْرُوضَةٌ بَعْدُ

ابوصالح، خاصم، اسحاق فرازی، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب زانی زنا کرتا ہے تو زنا کے وقت وہ مومن نہیں رہتا اور جب چوری کرتا ہے اس وقت وہ مومن نہیں رہتا شراب پینے والا شراب پیتے وقت وہ مومن رہتا ہے، اور توبہ تو اس کے بعد پیش ہوتی ہے۔

-

Permalink

Sunan Abu DawoodHadith 4070

Narrated by AbuHurayrah

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا نَافِعٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا زَنَی الرَّجُلُ خَرَجَ مِنْهُ الْإِيمَانُ کَانَ عَلَيْهِ کَالظُّلَّةِ فَإِذَا انْقَطَعَ رَجَعَ إِلَيْهِ الْإِيمَانُ

ابن اسحاق سوید رملی، ابن ناقد، ابن ابوعمر، ابی مریم، نافع، ابن یزید، ابن مہاد، سعید بن ابوسعید مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب آدمی زنا کرتا ہے تو ایمان اس میں سے نکل جاتا ہے اور اس پر ایک سایہ کی طرح مسلط رہتا ہے جب وہ فارغ ہوجاتا ہے تو ایمان واپس اس کے اندر لوٹ آتا ہے۔

Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When a man commits fornication, faith departs from him and there is something like a canvas roof over his head; and when he quits that action, faith returns to him.

Permalink